Ticker

6/recent/ticker-posts

کرونا کی صورتحال نہایت ہی گھمبیر ہے، احمد سجاد فرحان بلالی ایڈووکیٹ

Corona's condition is critical, says Ahmed Sajjad Farhan Bilali Advocate

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) احمد سجاد فرحان بلالی ایڈووکیٹ کے صدر ینگ لائرز فورم جنوبی پنجاب ضلع رحیم یار خان نے پریس اور میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کرونا کی صورتحال نہایت ہی گھمبیر ہے اور ڈینگی بخار کی صورت حال بھی عوام الناس کے لئے ایک بھیانک خواب ہے اس نازک صورتحال میں محکمہ صحت کی کارکردگی نہایت ہی قابل ترس اور قابل افسوس ہے بخار کی دوا پیناڈول، پیراسیٹامول پورے پاکستان میں میں نایاب ہو گئی اور کسی بھی جنیریک یا برانڈ میں دستیاب نہیں ہے ادویات بلیک مافیا اس سے کالا دھن سفید کر رہا ہے کرونا اور بخار کی ادویات بلیک میں کئی گناہ مہنگی فروخت ہو رہی ہیں خلق خدا پریشان ہے حکومت کہیں نظر نہیں آرہی وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، وزیر صحت  ڈاکٹر یاسمین راشد ، چیف جسٹس  آف سپریم کورٹ آف پاکستان اس کا از خود نوٹس لیں ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

یہ بھی پڑھیں : پریس کلب چوک بہادرپور کے عہدیداران کا مشاورتی اجلاس

کرونا کی صورتحال نہایت ہی گھمبیر ہے، احمد سجاد فرحان بلالی ایڈووکیٹ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent