Consultative meeting of Press Club Chowk Bahadurpur officials
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) پریس کلب چوک بہادر پور کے ممبران و عہدیدان کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت لالہ شربت خان منعقد ہوا جس میں مختلف امور زیر بحث رہے اس موقع پر بانی پریس کلب رئیس محمد افضل انڈھڑ، سرپرست اعلی سعید الرحمن خان نے تمام عہدیداران و ممبران کو تنبیہہ کی کہ پریس کلب چوک بہادر پور کا اجلاس ہر پندرہ دن منعقد ہوا کرے گا روزانہ کی بنیاد پر عہدیداران پریس کلب میں حاضری کے پابند ہونگے تمام ممبران نے متحد ہوکر حلف لیا کہ پریس کلب کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے
یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس کی سالانہ کارگردگی رپورٹ اور چاچا اللہ وسایا؟
اس موقع پر جنرل سیکرٹری پریس کلب چوک بہادر پور ڈاکٹر محمد اختر قادری، چئیرمین میاں خالد محمود، سوشل میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر فاروق لنگراہ، چاچا جان محمد ہوت، ملک ارشد قاسم، باقر حسین بخاری، عبدالغفار لاثانی، محمد مبشر اختر و دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بانی پریس کلب نے کہا کہ مارچ کے آخری ہفتے میں پریس کلب کے تمام ممبران کو تعریفی اسناد اور انعامات دیے جائیں گے
0 Comments