Rahim Yar Khan: Rape of eight year old girl, police arrested the accused
رحیم یار خان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) پولیس تھانہ اقبال آباد کی کارروائی چھوٹی بچی مسمات (ت) سے زیادتی کا ملزم گرفتارمقدمہ درج، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم حسنین عباس کو گرفتارکر لیا واقعہ تھانہ اقبال آباد کی حدود بہودی پور ماچھیاں کی حدود میں پیش آیا بچی دکان سے چیزخریدنے گئی تھی
مبینہ طور پر17 سالہ ملزم حسنین عباس نے بچی کو گلی میں قریبی خالی پلاٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا پولیس بچوں سے زیادتی کےجرائم میں زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیگا۔
0 Comments