Ticker

6/recent/ticker-posts

جیپ ریلی ملک کا بڑا تفریحی و ثقافتی ایونٹ بن چکا ہے، گلوکارہ راحت بانو ملتانیکر، جام ایم ڈی گانگا

Jeep Rally has become a major entertainment and cultural event in the country, singer Rahat Bano Multanikar, Jam MD Ganga

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) نامور سرائیکی گلوکارہ راحت بانو ملتانیکر نے 17 چولستان جیپ ریلی کے پروگرام میوزیکل نائٹ میں شرکت کے بعد کالم نگار جام ایم ڈی گانگا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقافتی و تفریحی پروگرام ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہیں زبان، ادب، ثقافت، فن اور فنکاروں کی ترویج و ترقی میں حکومت کا ایسے پروگراموں کی سرپرستی کرنا اچھا اقدام ہے راحت بانو نے کہا کہ بہاول آرٹس کونسل اور مختلف محکمہ جات کے اشتراک سے چولستان میں ہونے والی جیپ ریلی ملک کا ایک ایسا بڑا تفریحی و ثقافتی ایونٹ بن چکا ہے جس کی شہرت و پذیرائی بیرون دنیا تک پھیل چکی ہے

جیپ ریلی ملک کا بڑا تفریحی و ثقافتی ایونٹ بن چکا ہے، گلوکارہ راحت بانو ملتانیکر، جام ایم ڈی گانگا

اس موقع پر ایک پرفارمر گروپ کی ماڈل لڑکیاں بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں راحت بانو نے بتایا کہ لاہور اسلام آباد کراچی وغیرہ کے فنکاروں کے ساتھ معروف مقامی سرائیکی فنکار جمیل پروانہ، آڈو بھگت وغیرہ بھی پروگرام میں شریک تھے جن کی پرفارمنس کو بڑا سراہا گیا جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ مقامی فنکاروں، شعراء کرام کی پروگرام میں شرکت اور معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے کسی طرح بھی حق تلفی نہیں ہونی چاہئیے چولستان جیب ریلی کی ثمرات روہیلے چولستانیوں کو بھی ترقی و خوشحالی شکل میں ضرور ملنے چاہئیے جیب ریلی کے دوران مختلف مقامات پر حادثات کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار جانے والے مقامی متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کرکے سپورٹ کیا جائے

یہ بھی پڑھیں : مادری زبانوں کے فروغ کے لیے استاتذہ بھرتی کا فیصلہ خوش آئند ہے، حاجی نذیر احمد کٹپال، جام ایم ڈی گانگا

جیپ ریلی ملک کا بڑا تفریحی و ثقافتی ایونٹ بن چکا ہے، گلوکارہ راحت بانو ملتانیکر، جام ایم ڈی گانگا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent