The decision to recruit teachers for the promotion of mother tongues is welcome: Haji Nazir Ahmad Katpal, Jam MD Ganga
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ حکومت کا پرائمری، ایلیمنٹری ہائئر اور سیکنڈری ہائر سکولوں میں مادری زبانوں کے فروغ کے لیے ٹیچرز بھرتی کرنے کا فیصلہ نہایت ہی خوش آئند ہے صوبہ پنجاب اور خطہ سرائیکستان میں سرائیکی اور پنجابی مضامین کی کلاسز کے اجراء کے لیے نئے اساتذہ کرام کی بھرتی ایک مثبت فیصلہ ہے ہم سرائیکی کلاسز کے اجراء کے لیے صحافتی، انتظامی اور عدالتی جنگ لڑنے والے سرائیکی دانشور، سرائیکستان قومی کونسل کے سربراہ و کالم نگار ظہور احمد دھریجہ کی کاوشوں اور جدوجہد کو بھی سلام پیش کرتے ہیں امید ہے کہ تازہ ترین حکومتی فیصلے سے ایم اے سرائیکی کرنے والے طلبہ و طالبات کو روزگار کا بھر پور موقع ملے گا نوجواں دل لگی اور محنت سے تعلیم حاصل کریں اُن کے روشن مستقبل کی ایک مستقل بنیاد رکھی دی گئی ہیں حکومت کو چاہئیے کہ وہ جدید علوم کو بھی زیادہ سے زیادہ مادری زبانوں کے ذریعے عام کرے اس سے وقت کی بچت ہوگی جبکہ ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا علم کو سجھنے اور اس سے مستفید ہونے کے دائرہ کار میں اضافہ ہوگا
0 Comments