How to Transfer images & VIDEOS Laptop To Mobile
تصاویر اور ویڈیوز کو لیپ ٹاپ سے موبائل میں کیسے منتقل کیا جائے؟
دوستو آج کل موبائل فون اور لیپ ٹاپ تو ہر کسی کے پاس ہوتا ہے مگر کبھی کبھی جو دوست ایسے ہیں جنہوں نے خریدنے سے پہلے کبھی بھی اس طرح کی ڈیوائس (اینڈرائڈ موبائل، لیپ ٹاپ،) استعمال نہ کی ہوں تو ان کے لیے یہ چیزیں اچھی طرح سے استعمال اور ان سے فائدہ اٹھانے کے قابل نہیں رہتیں مثال کے طور پر کسی دوست کو یہ معلوم نہیں کہ موبائل سے لیپ ٹاپ میں تصاویر یا ویڈیوز کیسے ڈالی جاتی ہیں یا لیپ ٹاپ سے موبائل میں ویڈیوز اور تصاویر کیسے بھیجی جاتیں ہیں کے طریقہ کار کا پتہ نہیں ہے تو وہ پریشان ہوجاتے ہیں اور کسی نہ کسی کی مدد لیتے ہیں جس سے ان کا ذاتی ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ رہتا ہے تو آج ہم اس موضوع پر بات کریں گے
Transfer data from mobile to laptop
ٹرانسفر ڈیٹا موبائل ٹو لیپ ٹاپ
سب سے پہلے ہم موبائل سے لیپ ٹاپ میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا طریقہ سمجھتے ہیں آپ نے کسی موبائل شاپ سے ایک یو ایس بی کیبل یا ڈیٹا کیبل خریدنی جو کہ عام طور پر ستر اسی روپے کی مل جاتی ہے اس سے مہنگی بھی ہوتی ہے مگر آپ وہ استعمال نہ کریں کیونکہ یہ کیبل نازک ہوتی ہے
USB DATA CABLE
تو اکثر مروڑنے یا گھمانے سے اندر سے ٹوٹ جاتی ہے جس سے آپ کا مہنگی کیبل خریدنے کا نقصان ہوگا سستی خریدنے سے نقصان کم ہوگا آبے بڑھتے ہیں کیبل کا ایک سرا (جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے) کو آپ نے اپنے لیپ ٹاپ کو لگا دینا ہے اور دوسرا سرا (جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے) موبائل کو لگا دینا ہے جیسے ہی موبائل اور لیپ ٹاپ کنیکٹ ہونگے تو لیپ ٹاپ کی سکرین پر ایک نیا فولڈر یا پوپ اپ ظاہر ہوگا جو آپ کے موبائل کا ڈیٹا ہوگا جیسے پہلے جب میموری کارڈ والا حصہ موبائل میں الگ ہوتا تھا تو موبائل میں ہمیں دو طرح کے فولڈر بنے ہوتے جس پر ایک فولڈر کا نام میموری کارڈ اور دوسرے کا نام فون لکھا ہوتا تھا ٹھیک اسی طرح لیپ ٹاپ میں بھی موبائل فون کنیکٹ ہونے پر نیا فولڈر بنے گا جو آپ کے موبائل کا ہوگا
CONACT MOBILE TO LAPTOP SECCESSFULL
یہ سب کرنے کے بعد آپ نے موبائل کی سکرین پر سب سے اوپر حصے کو سکرول کرنا ہے مثال کے طور پر جیسے ہم انٹرنیٹ چلانے کے لیے سکرین کو سکرول کرکے انٹرنیٹ ڈیٹا آن کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح سکرین کو سکرول کرکے پاپ کو ڈاون کرنا ہے اور وہاں پر آپ کو لاسٹ میں چارجنگ دس ڈیوائس وایا یو ایس بی لکھا نظر آئے گا تو آپ نے اسے انگلی کی مدد سے ٹچ کرنا ہے
SCROLLING MOBILE POPUP
جیسے ہی آپ ٹچ کریں گے تو موبائل کی سکرین پر ایک نئی ونڈو اوپن ہوجائے گی جس پر مختلف آپشن لکھے ہونگے جن میں نو ڈیٹا ٹرانسفر، پی ٹی پی، ایم آئی ڈی آئی، یو ایس بی ٹیتھرنگ اور فائل ٹرانسفر کے دیَے گئے ہونگے تو ہم نے ظاہر ہے اپنا ڈیٹا موبائل سے لیپ ٹاپ میں ٹرانسفر کرنا ہے تو ہم نے فائل ٹرانسفر والے آپشن کو سلیکٹ کرلینا ہے
FILE TRANSFER
جیسے ہی ہم فائل ٹرانسفر والے آپشن کو کلک کریں گے تو لیپ ٹاپ کی سکرین پر موبائل کی سٹوریج میموری ظاہر ہوجائے گی اس کے بعد آپ نے اپنے موبائل کو ایک سائیڈ پر رکھ دینا ہے کیونکہ آپ کے موبائل کی سٹوریج میموری آپ کے لیپ ٹاپ پر آچکی ہے تو آپ نے اب لیپ ٹاپ کے ماوس سے سٹوریج میموری کو اوپن کرنا ہے اوپن ہونے کے بعد آپ کا سارا ڈیٹا مطلب تصاویر ویڈیوز وغیرہ کے فولڈر آپ کے سامنے آجائیں گے اب آپ نے جس بھی ویڈیو یا تصویر کو لیپ ٹاپ میں ڈالنا ہے تو آپ مطلوبہ فولڈر کو اوپن کریں اپنی مطلوبہ تصویر یا ویڈیو پر جاکر لیپ ٹاپ کے ماوس کی مدد سے رائٹ کلک کریں رائت کلک کرنے سے ایک پاپ اپ کھلے گا جس پر مختلف آپشن ہونگے آپ نے کاپی والے آپشن کو کلک کرنا ہے جیسے آپ کاپی والے آپشن کو کلک کریں گے تو آپ کی مطلوبہ تصویر یا ویڈیو سلیکٹ ہوجائے گی اب آپ نے لیپ ٹاپ کے کسی بھی فولڈر کو اوپن کرنا ہے یا جہاں آپ رکھنا چاہتے ہیں وہ فولڈر اوپن کرکے وہاں خالی جگہ پر پھر سے ماوس کو راٹ کلک کرنا ہے بالکل اسی طرح سے وہی پاپ اپ ظاہر ہوجائے گا جیسے ہم نے پہلے تصویر یا ویڈیو کو اٹھانے کے لیے کیا تھا اب صرف فرق اتنا ہے کہ ہم نے پہلے کاپی والے آپشن کو سلیکٹ کیا تھا جبکہ اس جبکہ ہم نے پیسٹ والے آپشن کو کلک کرنا ہے جیسے ہی پیسٹ والے آپشن کو کلک کریں تو ہماری مطلوبہ تصویر یا ویڈیو آٹو میٹک لیپ ٹاپ کے فولڈر میں ٹرانسفر ہونا شروع ہوجائے گی
Transfer data from laptop to mobile storage memory
ٹرانسفر ڈیٹا لیپ ٹاپ ٹو موبائل سٹوریج میموری
جیسا کہ قارئین ہم نے اس سے پہلے موبائل ٹو لیپ ٹاپ میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا طریقہ سمجھا ہے تھیک اسی طرح ہم نے اب لیپ ٹاپ سے موبائل میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا طریقہ سمجھنا ہے تمام طریقہ کار وہی ہے یو ایس بی کیبل کو کنیکٹ کرکے اپنے موبائل کو اس سے کنیکٹ رکھیں اور موبائل کی سٹوریج میموری کو منی مائز کردیں اب آپ لیپ ٹاپ کی سکرین پر جائیں اور اپنے مطلوبہ فولڈر کو اوپن کریں ٹھیک اسی طرح جیسے موبائل سے ہم نے اپنی تصویر یا ویڈیو کو سلیکٹ کیا تھا یہاں بھی ویسے ہی مطلوبہ ویڈیو یا تصویر کو سلیکٹ کرلینا ہے اور پھر سے ماوس کی مدد سے رائٹ کلک کرکے کاپی والے آپشن کو کلک کرنا ہے اب موبائل کے فولڈر کو اوپن کرنا ہے جسے ہم نے پہلے سے منی مائز کررکھا ہے کو اوپن کرنا ہے اور جہاں ہم نے تصویر یا ویڈیو ڈالنی ہے وہ جگہ منتخب کرکے ماوس کو دوبارہ رائٹ کلک کرنا ہے اور پیسٹ والے آپشن کو دبا دینا ہے اس طرح سے لیپ ٹاپ سے موبائل میں آپ کا ڈیٹا ٹرانسفر ہوجائے گا
0 Comments