بے روزگاری سے اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا اندیشہ، جام ایم ڈی گانگا، عبدالغفار مہر
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) بے روزگاری زہر قاتل ہےاس سے نکالنے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضراتِ کو تعاون کرنا ہوگا اگر مڈل کلاس اور غریب کی مدد نہ گئی تو بے روزگاری سے اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا ہم ایک دوسرے کا سہارا بن کر کئی لوگوں اور گھرانوں کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکتے ہیں کسی بھی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دوست انفرادی کی بجائے کسی کی اجمتاعی شکل میں زیادہ بہتر اور مستقل نوعیت کی مدد کر سکتے ہیں فارمانائٹ فرینڈز کی مالی معاونت سے وسیم صابر ذکی جیسے کئی نوجوان نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑے ہونگے بلکہ معاشرے میں باعزت روزگار کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں گے ان خیالات کا اظہار فارمانائٹ فرینڈز پاکستان کے مرکزی رکن، ممتاز کالم نگار وسماجی رہنما جام ایم ڈی گانگا نے فارمانائٹ فرینڈز ابوبکر ہال (نیوٹن ہال) ایف سی کالج لاہورکی طرف سے ساڑھے چھ لاکھ روپے کی روزگار کے لیے دی جانیوالے ذکی سپر سٹور مظہر فرید کالونی کی دکان کاافتتاح جام ایم ڈی گانگا، احمد جنید، عبدالغفار مہر، صادق سومرو نے کیا اس افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ وسیم صابر ذکی چار بچوں کا باپ ہے جو کہ انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہا تھا جو کہ کسی کے آگے ہاتھ بھی نہیں پھیلانا چاہتا تھا اس بات کا علم فارما نائٹ فرینڈز لاہور ایف سی کالج کے دوستوں ڈاکٹر احمد چودھری، شہزاد صدیق رامے، طارق منظور باگڑی و دیگر احباب کو ہوا تو انہوں نے وسیم صابر ذکی کی انفرادی کی بجائے اجتماعی طور پر مل کر مالی معاونت کا پروگرام بنایا اس پروگرام کے تحت انہیں جنرل سٹور کی دکان کھول کرمعاشرے باعزت روزگار کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا آج ہم اپنے ایف سی کالج کے ماٹومحبت سے ایک دوسرے کی خدمت کریں پر عمل کرکے ذہنی و قلبی سکون محسوس کر رہے ہیں اگر اسی طرح بے روزگاری سے تنگ احباب اور لوگوں کی مدد کی جائے تو معاشرےےمیں وسیم صابر ذکی طرح نہ زندگی گزارنے والے بے شمار لوگ ہونگے جن پر معمولی توجہ دے ان کو نہ صرف پیروں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے بلکہ ایسے لوگوں کے چولہے روشن کرکے انسانیت کی خدمت کے ساتھ اجر عظیم بھی حاصل کیا جاسکتا ہے وسیم اکبر ذکی نے یہ بھی بتایا کہ صادق آباد کے مخیر انسان اکمل شاہد کنگ نے ان کی دکان کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فریج دینے کا یقین دلایا ہے جو 5 مارچ بروز ہفتہ میری دوکان پر پہنچ جائے گی میں اپنے تمام مہربان دوستوں کا شکر گزار ہوں یہ سب کچھ اللہ تعالی کے کرم سے ممکن ہوا ہے
0 Comments