Ticker

6/recent/ticker-posts

پھلوں و سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کی بہترین کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو

No compromise should be made on the best quality of fruits and vegetables and essential commodities. Commissioner Punjab Muhammad Zaman Wattoo

کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں میں پھلو ں و سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کی بہترین کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے سستے رمضان المبارک کے انچارج صاحبان اشیاء کی کوالٹی چیک کرنے کے بعد ان کو بازاروں میں رکھنے کی اجازت دیں انتظامی افسران کی مسلسل نگرانی اور توجہ سے سستے رمضان بازار لوگوں کو بہترین کوالٹی کے پھل و سبزیاں فراہم کرنے میں وسیلہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ ،رینالہ خورد اور دیپالپور کے سستے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے آٹے اور چینی کے سٹالوں پر خریداری کے لئے آنے والے مرد و خواتین سے اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں سے متعلق بھی دریافت کیا صارفین نے سستے رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کے پھلوں و سبزیوں اور کریانہ کی اشیاء کی مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیابی کو حکومت اور انتظامیہ کی کاوشوں کو نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سستے رمضان بازار سہولت اور کفالت کے آئینہ دار ہیں کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے سستے رمضان المبارک میں گوشت اور پولٹری کے سٹالز بھی چیک کئے انہوں نے دوکانداروں پر زور دیا کہ وہ صارفین کی سہولت کو مقدم رکھیں رمضان المبارک کے ان دنوں میں خریداری کے لئے آ نے والے لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بہترین کوالٹی کے پھل اور سبزیاں فروخت کے لئے پیش کریں۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد قمرمنج نے سستے رمضان بازاروں میں اشیاء کی فراہمی اور صارفین کی سہولیات کے لئے کئے جانےوالے اقددامات سے متعلق بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں : کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ گندم خریداری سنٹر رینالہ خورد کا دورہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent