Ticker

6/recent/ticker-posts

کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ گندم خریداری سنٹر رینالہ خورد کا دورہ

Commissioner Sahiwal Division Ali Bahadur Qazi accompanied by Deputy Commissioner Capt (retd) Muhammad Ali Ijaz visited Wheat Procurement Center Renala Khurd.

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن،جاوید راہی) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ گندم خریداری سنٹر رینالہ خورد کا دورہ خریداری سنٹر پر آنےو الے کاشتکاروں سے گند م کی پیداوار اور سنٹر پر موجود سہو لیات سے متعلق دریافت کیا اور محکمہ خواراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گندم خریداری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور محنت کریں اور مقررہ ہدف کے حصول کے لئے فول پروف اقدامات کریں انہوں نے ہدایت کی کہ گندم خریداری مرکز پر آنے والے کاشتکاروں کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہ ،پنکھوں کا انتظام بہترین حالت میں ہونا چاہیے تاکہ کاشکاروں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خریدی گئی گندم کو محفوظ انداز میں سٹور کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے انہیں گندم خریداری کے ہدف اورخریداری سنٹروں پر پر کئے جانے والے اقدامات اور سٹوریج کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔

یہ بھی پڑھیں : کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا سستے رمضان بازاررینالہ خورد کا دورہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent