Ticker

6/recent/ticker-posts

کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا سستے رمضان بازاررینالہ خورد کا دورہ

Commissioner Sahiwal Division Ali Bahadur Qazi's visit to Cheap Ramadan Bazaar Rainala Khurd

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن،جاوید راہی) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا سستے رمضان بازاررینالہ خورد کا دورہ ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر ساہیوال ڈویژن نے سستے رمضان بازار میں اشیاء کی کوالٹی اور انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولیات کے لئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے پارکنگ ایریا صارفین کے بیٹھنے کی جگہ شکایات رجسٹرڈ اور سیکیورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلع بھر کے رمضان بازاروں کی سیکیور ٹی ،موٹر سائیکل و کار پارکنگ کے انتظامات ،سی سی ٹی وی کے ذریعے مانیٹرنگ اور سرکاری اداروں کے ذریعے رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ تمام مارکیٹ میں گرانفروشوں کے خلاف کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی کمشنر ساہیوال ڈویژن نے کہا کہ جائز منافع تاجروں کا حق ہے لیکن صارفین کا استحصال کسی صورت قبول نہیں ہے رمضان بازاروں میں اشیاء کی کوالٹی اور صارفین کو وزن سے متعلق بھی شکایت نہیں ہونی چاہیے

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لائف سائنسز کے زیر اہتمام سیمینار

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent