Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی اور حکومت پنجاب میں وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کا معاہدہ طے پاگیا

An agreement has been reached between Okara University and the Punjab government for setting up a Women Development Center

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی سے) اوکاڑہ یونیورسٹی اور حکومت پنجاب میں وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کے لیے معاہدہ، پروفیسر ڈاکٹ ذکریا ذاکر نے گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اس سنٹر کے قیام سے یونیورسٹی کی طالبات کو پیشہ وارانہ صلاحیتیں سیکھنے کا موقع ملے گا اوکاڑہ یونیورسٹی اور حکومت پنجاب کے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت پہ دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت یونیورسٹی میں طالبات کو پیشہ وارانہ صلاحیتیں سکھانے اور ان کو کیریئر کے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کےلیے ایک وومن ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کیا جائے گیا یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار، جمیل عاصم، کو اس سنٹر کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جب کہ اس کی فوکل پرسن شعبہ کمپیوٹر سائنس کی لیکچرار افراء پرویز ہوں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پرانا کپڑا دیکھنے کی تعبیر

اس موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکرنے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کی مجموعی تعداد میں 67 فیصد طالبات ہیں اور یہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے کہ ہم ان طالبات کو جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ضروری صلاحیتوں سے آراستہ کریں تاکہ یہ دوران تعلیم اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد باعزت روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں۔ 

وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے جمیل عاصم نے بتایا کہ اس سنٹر میں پیشہ ور اساتذہ طالبات کو سی وی میکنگ، ویب ڈویلپمنٹ، رپورٹ رائٹنگ، انٹرویو ، کیئریر پلاننگ اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ پہ ٹریننگ دیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ ان صلاحیتوں کے حصول سے طالبات اپنے آپ کو جاب مارکیٹ کے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے قابل ہو سکیں گی۔

اس معاہد ے کے تحت حکومت پنجاب یونیورسٹی کو وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کے لیے فنڈز اور دیگر سامان جیسا کہ فرنیچر، کمپیوٹرز اور آئی ٹی کا سامان فراہم کرے گی۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent