Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یار خان: تھانہ ماچھکہ پولیس کا فوری ریسپانس،ہنی ٹرہپ کے ذریعے اغواءکی واردات ناکام، اغواء کاروں سے مقابلہ کے بعد دومغوی بازیاب

Rahim Yar Khan: Immediate response of Machhka police station, kidnapping through Honey Trap failed, two abductees rescued after confrontation with kidnappers

Rahim Yar Khan: Immediate response of Machhka police station, kidnapping through Honey Trap failed, two abductees rescued after confrontation with kidnappers

صادق آباد (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ کا فوری رسپانس، اغواہ کاروں سے مقابلہ کے نتیجہ میں 2مغوی بحفاظت بازیاب کرلیے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اغواءکاروں سے مقابلہ کے دوران اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر دریا کی طرف فرار ہوگئے علاقہ مکین اور ورثاء کا کامیاب کاروائی پر پولیس کو خراج تحسین، اغواء کار مغویوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر دریائی کچہ کی طرف لے جا رہے تھے پولیس ملزمان کی تلاش کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے محمد شفیق اور منیر احمد مغویان عالو گوٹھ سنجر پور علاقہ تھانہ کوٹسبزل کے رہائشی  ہیں مغویان اغواء کاروں کے بچھائے ہوئے جال میں پھنستے ہوئے خود اغواءکاروں کے پاس پہنچے ڈی پی او رحیم یار کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے پولیس ٹیم کو کامیاب کاروائی پر شاباش دی علاقہ میں موثر ناکہ بندی اور سرچ آپریشنز کے ذریعےملزمان کی تلاش جاری رکھتے ہوئے کاروائی عمل میں لائیں ڈی پی او رحیم یار خان نے ڈی ایس پیز سرکل بھونگ،صادق آباد ،ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ اور کوٹسبزل کو ہدایت کی شہریوں سے اپیل ہے کہ ہنی ٹریپ اغواء کی ایک قسم ہے اگر آپکو اس طرح کی کال موصول ہو جس میں اغواء کار اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنسانے کے لئے کسی بھی ذریعہ سے کچہ کی طرف بلائیں تو فوری قانون کی مدد لیتے ہوئے مقامی پولیس کو اطلاع دیں

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی اُردو ناولٹ کی مختصر ترین تاریخ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent