Health department indoor and outdoor teams carry out vector surveillance work with utmost care and responsibility Additional Deputy Commissioner Finance and Planning Chaudhry Tahir Amin.
اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر سرکاری اداروں نے شہروں میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو برقرار رکھنے، ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال، سیکیورٹی کی صورت حال کو بنائے رکھنے اور انتظامی افسران نے محکموں کو متحرک و فعال رکھنے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں تمام سرکاری ادارے انسداد ڈینگی کے لئے بھی اسی جاں فشانی اور محنت سے اقدامات جاری رکھیں محکمہ صحت کی ان ڈور اور آوَٹ ڈور ٹیمیں ویکٹر سرویلنیس کا کام انتہائی احتیاط اور ذمہ داری سے کریں ہم جتنی احتیاط کریں گے ڈینگی پر قابو پانے میں انشاء اللہ اتنے ہی کامیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات، ویکٹر سرویلینس ،سرکاری محکموں کی جانب سے صفائی ستھرائی کے لئے طے شدہ ایس او پیز پر عملد آمد اور محکمہ صحت کی ان ڈور اور آوَٹ ڈور ٹیموں کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دی
0 Comments