A case has been registered against the accused who attacked the police constable and recovered a motorcycle and arms
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ، محمد خرم لغاری سے) تھانہ صدر پولیس نے پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے، اسلحہ برآمد مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کانسٹیبل طارق محمود اپنے دیگر ساتھی اہلکار کے ساتھ آئی ٹی یونیوریسٹی ابو ظہبی روڈ پر بطور محافظ گشت پر مامور تھا کہ اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان ان کے سامنے آگئے جنہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے طارق محمود پر فائر کر دیا کانسٹیبل جوابی فائرنگ کے لیے سنبھل رہا تھا کہ ملزمان نے اپنی موٹر سائیکل کانسٹیبل طارق محمود کی ٹانگ سے ٹکرا دی جس سے وہ مضروب ہو کر گر گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے کانسٹیبل نے ملزمان کے متعلق معلومات حاصل کیں اور اس وقوعہ کا مقدمہ تھانہ صدر رحیم یارخان مٰیں درج کروا دیا پولیس نے دونوں ملزمان عبداللہ راجپوت اور ساجد رفیق ٹانوری کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور پسٹل تیس بور اور متعدد گولیاں برآمد کر کے حسب ضابطہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
0 Comments