Ticker

6/recent/ticker-posts

تین قحبہ خانوں سے 26 مرد و زن ملزمان گرفتار مقدمات درج

26 male and female suspects were arrested from three prostitution dens and cases were registered

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) تھانہ سٹی لیاقت پور اور سٹی خان پور پولیس کے چھاپے تین قحبہ خانوں سے 26 مرد و زن ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس کا ضلع بھر میں عوامی شکایات، اطلاعات اور سکیورٹی برانچ کی رپورٹس پر کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں تین قحبہ خانوں پر کامیاب چھاپوں میں 26 مرد و زن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے پہلی کاروائی میں تھانہ سٹی لیاقت پور پولیس کے سب انسپکٹر ناصر علی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ رضیہ پروین عرف رضیہ قصائن کے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر10 مرد و زن ملزمان، دوسری کارروائی میں سٹی لیاقت پور کے سب انسپکٹر رستم علی نے نائکہ نسیم اکرم کے قحبہ خانے پر چھاپے کے دوران 8 مرد و زن ملزمان اور تیسری کاروائی میں تھانہ سٹی خان پور کے سب انسپکٹر غلام فرید نے نعمان عباسی کے قحبہ خانے پر چھاپے کے دوران 8 مرد و زن ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج سب کی عمر 2022 سال ہے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent