Ticker

6/recent/ticker-posts

A dinner was given by the former City Nazim Chaudhary Sultan Ahmed Bandisha in honor of the newly elected office bearers of the Rahim Yar Khan Union of Journalists.

رحیم یارخان یونین آف جرنلسٹ دستور کے نومنتخب عہدیدران کے اعزاز میں سابق سٹی ناظم چودھری سلطان احمد بندیشہ کی جانب سے عشائیہ دیاگیا

 
A dinner was given by the former City Nazim Chaudhary Sultan Ahmed Bandisha in honor of the newly elected office bearers of the Rahim Yar Khan Union of Journalists.
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان یوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) ہم سب کو اپنے شہر اور وسیب کے مسائل کے حل کے لیے سیاست، رشتے داری اور حصے داری سے بالاتر ہو کر آواز اٹھانا ہوگی. مشترکہ منظم جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل بندیشہ اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار رائے مظہر حسین کھرل نے بندیشہ ہاؤس گلشن عثمان میں رحیم یارخان یونین آف جرنلسٹ دستور کے نومنتخب عہدیدران کے اعزاز میں سابق سٹی ناظم الحاج چودھری سلطان احمد بندیشہ کی جانب دیئے جانے والے عشائیے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا عبدالجلیل بندیشہ نے کہا کہ رحیم یارخان کے میگا سیوریج پراجیکٹ میں ریکارڈ میگا کرپشن ہوئی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر اور پانچ لاکھ سے زائد آبادی والے شہر کو اس ناکام ترین منصوبے کی وجہ کئی نئی مشکلات اور بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بہت سارے لوگ شہر کی رہائش چھوڑ جانے کا سوچ رہے ہیں رائے مظہر حسین کھرل نے کہا کہ مختلف انجمنیں اور عوام مل کر آواز اٹھائیں گے وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے تب جا کر میگا سیوریج پراجیکٹ کی اصلاح ہو سکے گی اور عوام کی جان چھوٹے گی جن لوگوں پر کرپشن ثابت ہو چکی ہے انہیں سزائیں ملنی چاہئیں.کرپشن میں ملوث تمام کرداروں کو ہم سب کو مل کر انہیں بے نقاب کرنا چاہئیے غیرمنظور شدہ ٹاونز بھی سیوریجز کے مسائل میں اضافہ کا دوسرا بڑا سبب ہیں ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی رحیم یارخان یونین آف جرنلسٹ کے صدر جاوید اقبال اور جنرل سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ہمارا قلم اور ہماری آواز شہر اور سرائیکی وسیب کے ہر طبقے کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے ہم بے خوف لکھتے ہیں اور بے خوف بولتے ہیں آئندہ بھی استقامت کے اپنے مشن کو جاری رکھیں گے رحیم یارخان یونین آف جرنلسٹ جہاں صحافی بھائیوں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے کام کرتی ہے اس کے دروازے بلاتفریق ہر شہری، کسانوں اور مظلوم کے لیے بھی کھلے ہوئے ہیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری عمران احمد مقصود، مرکزی ڈیلیگیٹ ممبرز ڈاکٹر محمد ممتاز مونس، محمد اقبال نے کہا کہ رحیم یارخان اور اسلام آباد کا بندیشہ ہاؤس محبتوں کا ایک ایسا خوبصورت باغ ہے جس میں وسیب کے ہر شخص کے لیے کھلی جگہ موجود ہے سیاسی و سماجی حوالے سے الحاج سلطان احمد بندیشہ رحیم یارخان کا ایک معتبر حوالہ ہے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پنیر دیکھنے کی تعبیر

شہری اور وسیبی مسائل پر بندیشہ خاندان ہمیشہ جرات مندی کے ساتھ فرنٹ لائن پر موجود ہوتا ہے اور لوگوں کو جوڑنے والا کردار ادا کرتا ہے شہریوں کے لیے مستقل درد سر بنے ہوئے میگا سیوریج پروجیکٹ کے مسئلے کے حل کے لیے ہم سب مل کر کوئی لائحہ عمل ترتیب دے کے آگے بڑھتے ہیں اس موقع پر میاں سجاد اسلم، سردار احمد پہوڑ، حافظ خورشید احمد، میاں وسیم امیر چودھری، عبدالقادر شہزاد،امتیاز احمد، پیر محمد افتخار، چودھری عبدالصمد بندیشہ بھی موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent