Ticker

6/recent/ticker-posts

قاتل گرفتار

Murderer arrested

Murderer arrested
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) پولیس کی فوری کاروائی غیرت کے نام پر مسماۃ (ث) کو موت کی گھاٹ اتارنے والے دو ملزمان گرفتار، ملزم حقیقی بھائی نے چچا کی ایماء پر مسماۃ (ث) کو پسند کی شادی کرنے پر گولیوں کا نشانہ بنایا مقتولہ کو بچانے کی کوشش میں فائرنگ کی زد میں آکر والد اور والدہ بھی زخمی ہوگئے پولیس ترجمان کے مطابق مڈ الیاس علاقہ تھانہ صدر خان پور کی رہائشی مسماۃ (ث) نے کچھ عرصہ قبل مقامی نوجوان عمران سے پسند کی شادی کرلی تھی جس کا اس کے حقیقی بھائی اسلم نواز اور چچا فیاض کو رنج تھا جس پر شادی کے بعد میکے آنے پر دونوں ملزمان نے مسماۃ (ث) کو قتل کرنے کی خاطر قریبی فصل میں لے گئے جس کی اطلاع پولیس کو ملی تو سب انسپکٹر تھانہ صدر خان پور احمد رضا فوری طور پر دیگر نفری کے ہمراہ موقع کے لیے روانہ ہوئے ابھی وہ نشاندہی مسماۃ (ث) کی والد کے نواز لاڑ کے گھر مڈ الیاس پہنچے تو قریبی فصلوں سے شور آرہا تھا جس پر وہ فصل میں داخل ہوئے ہی تھے کہ مقتولہ (ث) کے بھائی اسلم نے مسماۃ (ث) پر فائر کر دیا جو کہ اس کی کنپٹی پر لگا جس پر وہ زخمی ہو کر زمین پر گر گئی اسی اثناء میں لڑکی کا والد نواز اور والدہ آگے بڑھے تو ملزم نے ان کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور دونوں ملزمان موقع سے فصل اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پنجرہ دیکھنے کی تعبیر

جس پروقوعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے فرار ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جن سے وارادت میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا

یہ بھی پڑھیں : ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 33.12 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات

ڈی پی او اختر فاروق نے ڈی ایس پی خان پور اور ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور کو موئثر پیروی کے زریعے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent