Ticker

6/recent/ticker-posts

مسلم لیگ کی بدتمیزی محترمہ بے نظیر بھٹو کے فرزند کی رضامندی؟

The consent of the son of Ms. Benazir Bhutto's misbehavior of the Muslim League?

تحریر نصیر احمد مستوئی

مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن فائر کئے کارتوس کی مانند ہیں کیونکہ وہ پارلیمنٹ سے باہر ہیں حکومتی ذمہ داریاں بھی نہیں رکھتے ہیں وہ چاہے سپریم کورٹ آرمی چیف یا کسی ادارے کا بائیکاٹ کا اعلان کرسکتے ہیں مگر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے محترمہ بے نظیر بھٹو کے فرزند اور وزیر خارجہ بلاول خان زرداری بھٹو کی جانب اور موجودگی میں ملک کی سب سے بڑی عدالت کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کرنا قابل افسوس ہیں کیونکہ آپ وزیر خارجہ ہیں آپ کو ملکی ذمہ داریاں ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ عدلیہ اور پارلیمنٹ کے وقار کی جنگ لڑی ہے شاید آپ کو یاد ہوگا آپ کی والدہ محترمہ کی شہادت پر آپ کے والد نے حکومتی اداروں پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر عدلیہ اور پارلیمنٹ پر اعتماد کیا اور ہمیشہ بی بی صاحبہ جمہوریت کو انتقام سمجھتی تھیں انہوں نے نواز شریف جیسے مغرور شخص سے میثاق جمہوریت معاہدہ کیا جنرل ر پرویز مشرف کے خلاف عوام اور عدالت میں جنگ لڑی انہوں نے تو کبھی عدلیہ پر بداعتمادی کا اظہار نہیں کیا مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کی سیاست اور آپ کے شہید گھرانے کی سیاست میں فرق ہے بھٹو خاندان نے جمہوریت کی بقاء سلامت کےلیے جنازے اٹھائے ہیں مگر عدلیہ کی توقیر پر حرف آنے نہیں دیا عوام بھی سمجھتی ہے زرداری صاحب آپ کو بھٹو کے ویژن سے دور رکھنا چاہتے ہیں جو ن لیگ نے آپ کی والدہ کے ساتھ کیا اور آپ کے والد کو لاڑکانہ میں لٹکانے کا خواب دیکھتی تھی

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پنساری دیکھنے کی تعبیر

عمران خان کے خوف سے صعنت کاروں سے جاملے پنجاب میں جمہوریت کے ساتھ جو کیا گیا اس پر دنیا نے تماشہ لگا رکھا ہے 186 ووٹ ہار گئے 179 والا جیت گئے الٹا اپوزیشن نے عدلیہ کا بائیکاٹ کرکے دشمن ملک کو ہنسنے کا موقع دیا گیا کہ ملک میں دہشت گرد اب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے نہ جانے کیا واویلا کیا جارہا ہے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی داڑھی عدلیہ میں خود دی ہے پہلے پارلمنٹ میں عدلیہ پولیس ودیگر ادارے مداخلت کرنے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچتے تھے اب چرواہے کی طرح پارلیمنٹ کو ہانکا جارہا ہے ہر بات پر فوج کو مداخلت کی اپیل کی جاتی ہے بھائی فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے محافظ کو خود پر مسلط نہ کریں اپنے فیصلے پارلیمنٹ کے اندر کریں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ملکی خزانہ بے ایمانی کرنے سے توبہ کرلیں تو عمران خان سے کس بات کا خوف ہے پی ٹی آئی کا عوام کی عدالت میں فیصلہ کریں جس کو عوام چاہے گی وہ اقتدار تھالی میں رکھ کردے گی تازہ اطلاع کے مطابق سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی قسمت کا  فیصلہ محفوظ کرلیا ہے 6 بجکر 45 پر فیصلہ سنائے گی آج بجلی مزید ساڑھے تین روپے مہنگی کردی گئی ہے ڈالر 231 سے تجاوز کر گیا ہے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں ملک میں طوفانی مون سون بارشیں ہیں عوام ریلیف کےلیے پریشان ہیں اقتدار کے بھوکے ننگے وزارتوں پرلڑ رہے ہیں عوام پریشان ہیں

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کا بیانیہ اچانک کیوں تبدیل ہوا؟

بلوچستان حکومت غم سیاست سے دور رہے کر بوگس بھرتیاں ایری گیشن اور محکمہ صحت میں کر رہی ہے غصب کی لوٹ مار میرٹ کا جنازہ نکالا ہوا ہے بھرتیوں کی لسٹ آویزاں نہیں کی جارہی ہیں خانگی طریقے سے بھرتیاں جاری ہیں قابل حقدار نوجوان حق کے لیے درہدر ہیں حق نہ ملنے کی صورت میں ملک دشمن عناصروں کی ہاتھوں چڑھنے کا خطرہ منڈلا کررہا ہے بھرتیوں بے ضابطگیوں پر کورکمانڈر وزیراعلی چیف سیکریٹری کی خاموشی فکر مند عمل ہے ایری گیشن نصیرأباد اور محکمہ صحت نصیرآباد میں بھرتیاں بلوچستان کی تاریخ میں بد ترین میرٹ کی پامالی ہے بھرتیوں کمیٹی کے ممبران کے رشتہ داروں بھائیوں اور کلرکوں کے رشتہ داروں عزیز اقارب کی چاندی ہوئی ہے اس پر تحقیقاتی ادارے ایکشن لیں سزا جزاء کا عمل شروع کریں کہیں حقدار بیروزگار ہاتھ سے نکل نہ جائیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent