The big decision of the Supreme Court Hamza Shehbaz sacked Parvez Elahi Chief Minister of Punjab
اسلام آباد (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، صابر مغل سے ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ سے فارغ پرویز الہی وزیر اعلیٰ پنجاب۔سپریم کورٹ نے تین روز کی سنسی خیز اور اعصاب شکن سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرنے اور مقررہ وقت سے تقریبا تین گھنٹے بعد 11 صفحات پر مختصر فیصلہ سنایا۔ فیصلے کا آغاز قرانی ا یات سے شروع اس سے قبل پونے چھ بجے سنائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا 38۔ 6منٹ پر عدالتی عملہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ یہ فیصلہ اب ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا۔۔اس سماعت میں مجموعی طور پر حمزہ شہباز اور اس سے متعلقہ وکلاء کے بات کرنے کا موقع دیا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کے دوران سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کیا گیا حکمران اتحادیوں کی جانب پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق دلائل کی بجائے فل کورٹ بینچ کی تشکیل پر فوکس رہا جسے کیس کی سماعت کرنے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اجتماعی طور ہر مسترد کر دیا ۔فیصلہ سے قبل سپریم کورٹ کے باہر پولیس کے تازہ دم دستے عدالت اعظمی کے مرکزی گیٹ پر تعینات کئے گئے جبکہ آجری لمحات میں رینجرز بھی پہنچی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔جبکہ سپریم کورٹ کے باہر آنے جانے والوں کی سخت تلاشی لی گئی۔ پرویز الہی اب وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے۔۔ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں پیش ہو کر عدالتی بائیکاٹ کا بتایا ۔ سماعت کے دوران ہی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عدالتی سماعت کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔اس متوقع فیصلہ کے بعد پی ڈی ایم کی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس میں طلب اور نئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا
یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ کی بدتمیزی محترمہ بے نظیر بھٹو کے فرزند کی رضامندی؟
ان حکومتی اتحادیوں کی جانب سے فیصلے کو ماننے سے بھی انکار کیا جا سکتا ہے فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر شاہ محمود قریشی مونس الہی اسد عمر عمر ایوب فواد چوہدری سب سے پہلے پہنچے سپریم کورٹ میں سیاسی قائدین وکلاء کی بہت بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔پی ٹی آئی کے متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے تھے۔کون محفوظ۔ کون غیر محفوظ کی دلچسپ صورتحال قائم رہی۔حکومتی اتحادیوں کی دھمکیاں کام نہ آئیں ۔ اس دوران ممتاز قانون دان بابر اعوان نے میڈیا گفتگو میں کہا کہ پاکستانی تاریخ میں سب سے پہلے عدالتی بائیکاٹ بھی میاں نوازشریف نے ہی کیا تھا۔ پاکستانی معیشت اور حالات بہتر کرنے کا دعویٰ کرنے والے اتنے کاریگر تھے کہ آتے ہی سب سے پہلے معیشت کی بجائے اپنے مقدمات سے جان چھڑانے کا عمل شروع کیا ذرائع کے مطابق متوقع خلاف فیصلہ آنے کے خدشات کے باعث میاں نواز شریف۔ سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت میاں شہباز شریف کریں گے اجلاس میں فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں سخت لاءحہ عمل آصف زرداری اور نواز شریف جو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس شامل ہوں گے کی مشاورت سے کیا جائے گا
فیصلہ اس انے سے کچھ دیر قبل مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سخت فیصلے لینا ہو گا کیونکہ لیڈر تب ہی بنتا ہے جب لیڈر سخت فیصلے کرتا ہے۔فرحت اللہ بابر نے ٹویٹ کیا کہ وقت آ گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کئے جائیں گے۔ فیصلہ کے دوران عمران خان بنی گالہ میں کرکٹ کھیلتے نظر آئے۔
0 Comments