Ticker

6/recent/ticker-posts

Farmers should take to the streets instead of complaining and looking to politicians, Malik allah Nawaz Manik, Jam MD Ganga.

کسانوں کو دُہائیاں دینے اور سیاستدانوں کی طرف دیکھنے کی بجائے خود سڑکوں پر نکلنا ہوگا، ملک اللہ نواز مانک،جام ایم ڈی گانگا

Farmers should take to the streets instead of complaining and looking to politicians, Malikullah Nawaz Manik, Jam MD Ganga.

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کسانوں پر ظلم کے پہاڑ گرا دیئے ہیں کسانوں کو صرف دُہائیاں دینے اور سیاستدانوں کی طرف دیکھنے کی بجائے خود سڑکوں پر نکلنا ہوگا واپڈا نے زرعی ٹیوب ویلز پر ناجائز لاکھوں روپے ڈال کر چیخیں نکلوا دی ہیں حالات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں دل خون کے آنسو رو رہا ہے کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک نے کسان بھائیوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب اللہ سے کریں 11 اگست کو میری شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں انجیو گرافی ہونی ہے انشاء اللہ میں ٹھیک ہوتے ہی کسانوں کے لیے پہلے کی طرح بھر پور احتجاج کروں گا زنجیروں والا کسان بابا اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا کسان ایک دوسرے کا منہ نہ دیکھیں کال دیں اور باہر نکلیں کچھ سیاستدان سوداگر سازشی رہنماؤں نے کسان کاز کو بڑا نقصان پہنچایا ہے اب اس کی سزا سبھی زمیندار بھگت رہے ہیں بڑے بڑے دعوی کرنے والی تنظیمیں کہاں مر گئی ہیں پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ انسان کو مایوس نہیں ہونا چاہیئے رہنماؤں کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے حق کی آواز بلند کرنے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے بے خوف و خطر باہر نکلنا چاہئیے متاثرین زمیندار بھائیو آؤ ہم آپ کے ساتھ ہیں ایسے حالات میں خاموشی سے گھر بیٹھنا بھی جرم ہے حکومت زرعی ٹیوب ویلز پر لگائے گئے جگا ٹیکسز ختم کرے کھادوں کے ریٹ کم کرے حکمرانو کسان بھی انسان ہیں زرعی ملک کے کسانوں کو کچلنے کی حرکتیں بند کی جائیں یہ ملک اور عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے عبدالجلیل بندیشہ، عبدالصمد بندیشہ نے کسان رہنما ملک اللہ نواز مانک کی عیادت کی اور کہا کہ اللہ تعالی مظلوم اور محنت کش کسانوں کے اس ہمدرد، سچے اور کھرے رہنما کو صحت و سلامتی عطا فرمائے سچی بات تو یہ ہے کہ ان کے بیمار ہونے سے ضلع رحیم یارخان میں کسان تحریک بھی بیمار ہو چکی ہے

یہ بھی پڑھیں : شہباز گل کو قانون کے مطابق گرفتار کیا ہے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent