Ticker

6/recent/ticker-posts

To overcome the financial crisis, supplementary grants to ministries and divisions were banned

مالی بحران پر قابو پانے کیلئے وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد کردی گئی

اسلام آباد (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) حکومت نے رواں مالی سال میں فنڈز کی تخصیص کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے جس کے تحت مالی بحران پر قابو پانے کے لیے وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پھٹکڑی دیکھنے کی تعبیر 

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تکنیکی ضمنی گرانٹس زیرغور نہیں آئیں گی اور بجٹ 23-2022 میں مختص شدہ فنڈز کے علاوہ ضمنی گرانٹس بھی زیر غور نہیں لائی جائیں گی وزارت خزانہ صرف انتہائی اور غیر معمولی حالات میں ضمنی گرانٹس کی منظوری دے گی جب کہ ضمنی گرانٹس کےحصول کے لیے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو تمام ضروری تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent