Ticker

6/recent/ticker-posts

A constable was martyred by indiscriminate firing on the police mobile van of the ambushed robbers. Four officials including the assistant sub-inspector were seriously injured

گھات لگائے ڈاکوؤں کی پولیس موبائل وین پر اندھا دھندفائرنگ کانسٹبیل شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار شدید زخمی

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) کچہ کے ڈاکو بے لگام گھات لگائے ڈاکوؤں کی پولیس موبائل وین پر اندھا دھندفائرنگ کانسٹبیل شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار شدید زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل پولیس نے علاقہ بھر کو گھیرے میں لے لیا علاقہ بھر کا سرچ آپریشن

تفصیل کے مطابق گزشتہ شب تھانہ بھونگ کی حدودِ پولیس چوکی گڑھی خیر میں جھک کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز النبی پولیس موبائل نمبری آر این وی-1078 پر ڈرائیورمحمد نوید کانسٹیبلان اظہرحسین نجیب اور محمدا کبر سمیت گشت پر مامور تھے کہ گاگڑی باغ کے نزدیک کچہ کے ڈاکوؤں نے اچانک پولیس موبائل وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل محمداکبر گولیاں لگنے کے باعث شہید ہوگیا

جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹراعجازالنبی سمیت چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع پاکر ایس پی انوسٹی گیشن دوست محمد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے شدید زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم فرار ہونے والے حملہ کرنے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقہ بھر میں سرچ آپریشن شروع کردیا پولیس علاقہ کا سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے واضح رہے ضلع بھر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور فائرنگ سے قتل کے واقعات سے ضلع رحیم یار خان کی عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئی ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent