مظفر گڑھ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) عدالت علاقہ مجسٹریٹ نے جمشید دستی کو رہا اور مقدمہ خارج کر دیا یاد رہے کہ سربراہ پاکستان عوامی راج پارٹی اور سابق ایم این اے جمشید دستی کو گزشتہ روز مظفرگڑھ کے تھانہ محمود کوٹ میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے فنڈ سے خریدی گئی ایمبولینس میں خیانت کرنے پر جنرل سیکرٹری آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن ظریف خان کی طرف سے تھانہ محمود کوٹ میں 2019 میں درج کرائے گئے مقدمہ میں راولپنڈی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ زوار حسین نفری لیکر راولپنڈی گئے ۔وہاں کی مقامی عدالت نے چیئرمین عوامی راج پارٹی جمشید دستی کو رہا کرکے مقدمہ خارج کر دیا ہے۔
0 Comments