کیا میں اپنے فون پر واٹس ایپ ویب کھول سکتا ہوں؟ یہ سوال اکثر دوست پوچھتے ہیں اور انہیں اپنا وٹس ایپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر استعمال کرنا نہیں آتا یا پحر انہیں یہ خوف رہتا ہے کہ کہیں ہماری پرائیویسی کو کوئی خطرہ نہ ہو تو آج ہم اس بارے میں بات کریں گے
21 جنوری 2015 کو پہلی مرتبہ پیغام رساں ایپلی کیشن وٹس ایپ نے اپنے کروڑوں صارفین کو کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر اپنی ایپ کو استعمال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پہلی بار آپ میں سے لاکھوں لوگ اپنے ویب براؤزر پر وٹس ایپ استعمال کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ہمارا ویب کلائنٹ صرف آپ کے فون کی توسیع ہے ویب براؤزر آپ کے موبائل ڈیوائس سے ہونے والی بات چیت اور پیغامات کی عکس بندی کرتا ہے اس بارے میں وٹس ایپ انتظامیہ نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ آپ کے تمام پیغامات اب بھی آپ کے فون پر رہتے ہیں آپ کی پرائیویسی مکمل طور پر حفاظت میں ہے وٹس ایپ انتظامیہ نے وٹس ایپ کو کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر استعمال کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتاتے ہوِئے بتایا کہ سب سے پہلے آپ اپنے ویب براؤزر کو اپنے وٹس ایپ کلائنٹ سے جوڑنے کے لیے اپنے گوگل کروم براؤزر میں
کو کھولیں وہاں آپ کو ایک کیو آر کوڈ نظر آئے گا کیو آر کوڈ نظر آنے کے بعد آپ اپنے وٹس ایپ کی سیٹنگ کو کھول کر لنک ڈیوائسز کے آپشن کو منتخب کرکے لنک ڈیوائس کے آپشن کو سلیکٹ کریں
لنک ڈیوائس کو منتخب کرنے کے بعد آپ کے سامنے وٹس ایپ کا کیمرہ کھل جائے گا کیمرہ کھلنے کے بعد آپ نے سکرین پر نظر آنے والے کیو آر کوڈ کو اسکین کریں
اب آپ کا وتص ایپ موبائل سے کمپیوتر یا لیپ ٹاپ پر نظر آنے کے لیے تیار ہے جسے آپ باآسانی اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر استعمال کر سکتے ہیں مگر ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ ویب کلائنٹ کے کام کرنے کے لیے آپ کے فون کو انٹرنیٹ سے جڑے رہنے کی ضرورت ہے اور اپنے فون پر وٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن انسٹال کرنا یقینی بنائیں اس طرح آپ اپنے وٹس ایپ کو کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر استعمال کرسکتے ہیں امید ہے آپ کو ہماری یہ تحریر پسند آئی ہوگی اپنی پسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے کمنٹ کرکے ہماری حوصلہ افزائی فرمائیں شکری
0 Comments