Ticker

6/recent/ticker-posts

It is important to preserve the belief of the finality of Prophethood (peace and blessings of Allah be upon him) and the honorable Prophethood peace and blessings of Allah be upon him

عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفظ ضروری ہے

It is important to preserve the belief of the finality of Prophethood (peace and blessings of Allah be upon him) and the honorable Prophethood peace and blessings of Allah be upon him

ملتان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفظ ضروری ہے فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لیے تمام جماعتوں کو متحد ہو کرکردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی اسکالر پیر طریقت رہبر شریعت مولانا مفتی عبدالواحد قریشی نے جمعیت علماءاسلام کے زیراہتمام جامع مسجد رشیدیہ رشید آباد ملتان ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لیے تمام جماعتوں کو ہر چیز سے بالا تر ہوکر متحد ہو کر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا

سیرت طیبہ پر عمل کرنے میں ہی کامیابی ونجات ہے ہمیں اسلامی احکامات اور تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اپنی زندگی گذارنی چاہیے موجود پر فتن دور میں اسلامی احکامات پر عمل کرنا بڑااہم کام اور قرب الہی کا ذریعہ ہے جمعیت علماء اسلام قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان اور اکابرین جمعیت نے ہر دور میں عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ میں اپنا بھرپورکردار ادا کیا ہے صف اول میں رہ کراور کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کیا الحمدللہ ہم عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہرے دار ہیں ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد ایازالحق قاسمی، مولانا حبیب الرحمن اکبر، قاری محمد یاسین، زاہدمقصود احمد قریشی، مولانا کلیم احمد لدھیانوی، مولانا محمد امیر حمزہ، مولانا جنید،ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم بحیثیت مسلمان عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے محافظ ہیں پوری زندگی ان شاءاللہ اس کا دفاع کریں گے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم وناموس صحابہ رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین کے لیےتمام دینی وسیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر سختی سے عمل کرایا جاے قادیانیوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی مولانا عطائ الرحمن، حاجی شفیق الرحمان، حاجی عبدالرحمن، مولانا محمود الحسن غوری، قاری محمد اسلم،مولاناطلحہ طیب، مفتی عتیق الرحمن، مولانا رشید احمد، قاری محمد عیسی، مولانا انیس الرحمن فاروقی، ملک معین،حافظ ضیائ الرحمن اخلاق،محمداکرم، محمد امیر معاویہ، پروفیسر مشتاق احمد کشمیری، سیف اللہ خان،مولانا معاویہ سیال،قاری عبیدالرحمن مدنی، قاری محمد شفیق، قاری محمد جلال، قاری محمد بلال، قاری عبدالوحید، مولانا حنیف، ملک محمد الیاس وینس، مفتی عبدالرحمن، مفتی عمر فاروق، مولانا وسیم جمشید، حافظ انیس الرحمن، حافظ محمدجمشید، حافظ محمد رضوان، حافظ محمد اظہر سلیم، محمد نعمان، حافظ محمد عادل ایوبی، محمد شمائل، حافظ محمد بلال، مولانا عبدالرحیم، حیدرسلطان، عبداللہ، محمد کاشف، عبدالحفیظ،محمد اسامہ،حبیب اللہ، محمد عمر، ابوبکر، حافظ محمد حمزہ، ابوبکر، محمد حمزہ، حافظ محمد حمزہ زاہد، حافظ محمد بلال زاہد، نعمان عبدالحمید، محمد سیف اللہ، عظمت اللہ، محمد خالد، جمال الدین، حافظ عمر فاروق اعوان ودیگر جمعیت علماءاسلام یونٹ شہیداسلام ڈاکٹر خالد محمود سومرو رح رشید آباد کے کارکنوں نے آئندہ بھی دینی کانفرنسز کرانے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پیدا ہونا دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent