کرپٹ مافیاءغیر چولستانیوں کو زمین الاٹمنٹ کروانے کیلئے سرگرم ہیں، سردار عبدالمجیب ویہاء مدثر جلیل عباسی ملک عبدالحمید ایڈووکیٹس
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) چولستان کی زمین پر چولستانیوں کا حق ہے حالیہ الاٹمنٹ میں کرپٹ مافیاءغیر چولستانیوں کو زمین الاٹمنٹ کروانے کیلئے سرگرم ہیں حکومت کو چاہئے چولستان میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے خصوصی پیکج اعلان کرے اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کو روشناس کراتے ہوئے صحرا کو سرسبز بنایا جائے تاکہ وہاں سے اجناس حاصل کر کے کمی کو پورا کیا جائے ان خیالات کا اظہار وسیب اتحاد جنوبی پنجاب سردار عبدالمجیب ویہا ایڈووکیٹ نے مدثر جلیل عباسی اور ملک عبدالحمید ایڈووکیٹس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ چولستانی ابتری کی زندگی گزار رہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں اراضی کی الاٹمنٹ پر شفافیت کو مدنظر رکھا جائے تاکہ چولستانیوں کے ساتھ زیادتی نہ ہوں
جدید زراعت کی وجہ سے چولستانیوں کی زندگی میں خوشحالی آئے گی حکومت کو چاہئے کہ خصوصی طور پر زرعی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم بنائے جو چولستان کے صحرا کو سرسبز کر کے ایک ماڈل تیار کرے جس طرح بین الاقوامی سطح پر ترقیاتی ممالک نے اپنے صحراؤں کو سرسبز کردیا ہے صحرا کے سرسبز ہونے سے موسمیاتی تبدیلی میں بہتری آئے گی
0 Comments