Ticker

6/recent/ticker-posts

A prayer

دعاء

ہمیشہ اپنے کریم اللہ سے دعاء مانگا کریں چپکے چپکے خوب رو رو کر مانگا کریں ہر وہ چیز جو آپ کے دل میں چھبتی ہو آپ کو بے پناہ تکلیف دیتی ہو وہ اپنے کریم اللہ کے آگے آنسوؤں میں بہا دیا کریں ہر وہ لمحہ جو آپ کو بے بس کرتا ہے وہ اپنے کریم اللہ کے آگے رکھ دیا کریں ہر وہ لفظ جو آپ کو چپ لگا دیتا ہے اپنے غفورورحیم اللہ کے آگے بول دیا کریں اپنی تمام جائز حاجتیں تمام جائز تمنائیں ستر ماوں سے زیادہ اپنے شفیق و مہربان اللہ سے شیئر کرلیا کریں اللہ کریم سے مانگتے ہوے اس کریم اللہ کو ہی صرف اپنا سمجھ لیا کریں کہ اللہ میرا ہے اللہ ہی میرا دوست ہے اللہ ہی میراسب کچھ ہےجی ہاں سب کچھ ہے پھر دیکھیے گا آپ کو کیسے اپنائیت محسوس ہوگی پھر آپ کو اپنے کریم اللہ سے دلی طور پر محبت بھی ہوگی پھر آپ کو آپ کی اپنی مانگی ہوئی دعائیں بھی سکون دیں گی کیونکہ دعاءایک ایسا مضبوط تعلق ہے خالق اور اس کی مخلوق کے درمیان ایک ایسا پیارا اور لاڈ بھرا تعلق ہے کہ کہ آپ اپنے شفیق اللہ سے جب چاہیں جیسے چاہیں جہاں چاہیں جو چاہیں مانگ سکتے ہیں کہہ سکتے ہیں پوچھ سکتے ہیں رو سکتے ہیں سسک سکتے ہیں ٹوٹ کر ریزہ ریزہ بھی ہوسکتے ہیں

تحریر الحاج زاہد مقصود احمد قریشی

کیونکہ یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں آپ کی عزت کم ہوتی ہے ناعزت نفس کم ہوتی ہے جہاں عیب نہیں کھلتے جہاں راز نہیں بے پردہ کیے جاتے یہاں سنی جاتی ہے اور سن کر بڑی شفقت سے بڑے ہی پیار سے پھر سمیٹ لیا جاتا ہے اور پھر جب انسان اپنے دکھ اپنی پریشانیاں اپنے تمام ترمعاملات اپنے کریم اللہ سے شیئرنگ کرنا شروع کردیتا ہے تو پھر ذات کریم غفور و رحیم اللہ تعالی خود آپ کے لیے سہولت و آسانی پیدا کرنے کے راستے کھول دیتا ہے مصائب ہٹ جاتے ہیں مشکلات اور پریشانیاں ختم ہونے لگتی ہیں کیونکہ اچھے اور مخلص دوست بہترین سہولت کار ہوتے ہیں اور اللہ تعالٰی سے بڑھ کر بھی بھلا اور کوی ہمارا بہتریں دوست ہوسکتا ہے بھلا اور وہ سکون جو آپ انسانوں میں ڈھونڈتے ہیں وہ محبت اور توجہ جو آپ چاہتے ہیں اور جو آپ کو دنیا والے نہیں دیتے اور اور وہ خوشی جو آپ اپنے ارد گرد ان مادی وفانی چیزوں میں تلاش کرتے پھرتے ہیں اور آپ کو نہیں ملتی اور آپ کی تمام تر پریشانیوں اور تکلیف دہ مصائب و مشکلات کے نا سمجھ آنے والے حل جو آپ کو راتوں کو جگاے رکھتے ہیں آپ کو سسکاتے ہیں تڑپاتے ہیں رلاتے ہیں انکا حل آپ کو اورکہیں بھی نہیں ملے گا

یہ بھی پڑھیں : خاتون صحافی صدف نعیم کی شہادت

فقط اور فقط ذات باری حق کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوکر چپکے چپکے گڑگڑاتے ہوے دعاء مانگ کر تو دیکھیے سب سے بڑھ کر آپ کو سکون ملے گا اپنے خالق سے آپ کو دنیا اور آخرت کی بھلایاں ملیں گی تو بس اعتماد کے ساتھ یقین کامل کے ساتھ اس یقین کامل کے ساتھ کہ آپ کو یہ سب کچھ اس ذات کے سوا کہیں سے کسی سے نہیں ملے گا اور پھر بلا کسی جھجھک کے اپنے کریم رب سے دعاء مانگیے اور دیکھیے دنیاء جہان کی کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی

یہ بھی پڑھیں : صادق آباد : پولیس کی کاروائی تہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرمان گرفتار

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent