Ticker

6/recent/ticker-posts

Sadiqabad: The police arrested the accused criminals involved in the murder of Tehera

صادق آباد : پولیس کی کاروائی تہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرمان گرفتار

تھانہ احمد پور لمہ پولیس کی بڑی کاروائی بستی درگڑہ میں تہرے قتل کیس میں چار مجرمان اشتہاری گرفتار کر لیے 4 کلاشنکوف اور گولیاں برآمد مقدمات درج

رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے ) تھانہ احمد پور لمہ کی بڑی کاروائی درگڑہ تہرے قتل کیس کے چار اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے ملزمان کی نشاہدہی پر پولیس نے اسلحہ ناجائز چار عدد کلاشنکوف بھی برآمد کر لیں مزید مقدمات درج

Sadiqabad: The police arrested the accused criminals involved in the murder of Tehera

تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں واقع علاقہ موضع درگڑہ میں رات گئے غلام صفدر درگھ کے گھر میں داخل ہو کر مسلح ملزمان نے صفدر کے بیٹے فرحان درگھ اور پوتوں شاہد اور شہروز کو کلاشکوفوں سے فائرنگ کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا ایس ایچ او رانا شاداب نے بتایا کہ اے ایس پی شاہزیب چاچڑ کی زیر نگرانی مقدمہ کے ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھے کہ جس میں ملزمان عبدالحمید، شعبان وغیرہ چار کس اقوام درگھ کو گرفتار کیا گیا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تندرستی دیکھنے کی تعبیر

ملزمان کے انکشاف پر موقع پر لے جایا گیا جہاں سے ملزمان نے بدست خود چار عدد کلاشنکوف اور متعدد روندز برآمد کروائے جس پر ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز کے الگ الگ چار مقدمات درج رجسٹر کر لیے گئے ہیں اور مزید کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent