Ticker

6/recent/ticker-posts

JUI delegation meeting with Additional IG Munir Ahmad Zia, Usman Ludhianvi will cooperate as much as possible on the instructions of Maulana Fazlur Rehman.

ایڈیشنل آئی جی منیر احمد ضیاء سے جے یو آئی کے وفد کی ملاقات، مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر ہرممکن تعاون کریں گے عثمان لدھیانوی

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے) بہاولپور ایڈیشنل آٸی جی آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیاء سے حافظ عثمان لدھیانوی کی قیادت میں جمیعت علماء اسلام وفد کی ملاقات وفد میں یزمان کے سٹی امیر مولانا مغیرہ حنفی مرکزی شوری ممبر سید سعید احمد کاظمی شاہ لودھراں ضلع رحیم یارخان کے ڈپٹی جنرل طیب لغاری سردارگڑھ سے مولانا نذیر احمد لغاری، حافظ سعد سعید رہنماء جمیعت طلباء اسلام ضلع لودھراں و ناظم دفتر جے یو آٸی حافظ انیس خان ڈوڈی یونس خان ڈاہر و دیگر ہمراہ تھے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آر پی اور منیر احمد ضیاء نے امن و امان پر مدارس دینیہ کےمثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ علماء کرام منبر و محراب کے زریعے فرقہ واریت کو شکست دے کر معاشرے میں اور مسلکی بھائی چارہ کے لیے کام کریں

JUI delegation meeting with Additional IG Munir Ahmad Zia, Usman Ludhianvi will cooperate as much as possible on the instructions of Maulana Fazlur Rehman.

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تعویذ دیکھنے کی تعبیر 

اس موقع پر حافظ عثمان لدھیانوی نے یقین دلایا کہ امن و امان کےحوالے سے قاٸد جمیعت مولانا فضل الرحمن کی ہدایات کے مطابق ہم امن و امان کے لیے انتظامیہ کےشانہ بشانہ ہونگے عثمان لدھیانوی نےکہا کہ ہمیشہ ہماری جماعت اور ہمارے بڑوں نے امن و امان کے حوالے سے انتظامیہ سے تعاون کیا اور کرتے رہیں گے اس موقع پر عثمان لدھیانوی کا مزید کہنا تھا قاٸد جمیعت مولانا فضل الرحمان سفیر امن ہیں انکی جماعت بھی اسی پر کاربند ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent