Ticker

6/recent/ticker-posts

Okara: The patrolling police has stepped up its operations against those installing fake and bogus number plates and arrested several people

اوکاڑہ : پٹرولنگ پولیس کی جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز متعدد افراد گرفتار

اوکاڑہ ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن جاوید راہی سے ) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے ضلع بھر کی مختلف شاہراؤں پر جرائم کی نیت سے جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والے ملزمان کیخلاف کاروائیاں تیز متعدد گرفتار مقدمات درج

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس سجاد محمد خاں ٹکا نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جرائم کی روک تھام اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کی غرض سے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے پولیس چیکنگ سے بچنے کیلئے جعلی اور بوگس رجسٹریشن نمبرز لگا کر گھومنے والے ملزمان کے خلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کی مختلف شاہراؤں پر سنیپ چیکنگ کے دوران پٹرولنگ چوکی قلعہ سوندھا سنگھ سے سب انسپکٹر جاوید اشرف نے ٹیم کے ہمراہ دو ملزمان حسن محمد ولد سلیمان محمد کاشف ولد عبدالغفار کی گرفتاری عمل میں لاکر قبضہ سے بوگس نمبر پلیٹس آویزاں کی ہوئی سی ڈی 70 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مقدمات نمبر 1135/22 اور 1139/22 تھانہ حجرہ شاہ مقیم درج کروائے پٹرولنگ پوسٹ بونگہ صالح سے اے ایس آئی محمد اشرف نے ملزم خالد نواز ولد محمد حنیف کے قبضہ سے جعلی نمبر پلیٹس لگی موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر مقدمہ نمبر 547/22 تھانہ چورستہ میں درج کروایا

Okara: The patrolling police has stepped up its operations against those installing fake and bogus number plates and arrested several people

پٹرولنگ چوکی میراں شاہ سے اے ایس آئی عاصم علی کی جانب سے ملزم محمود اختر ولد منشاء کے قبضہ سے جعلی نمبر لگی موٹر سائیکل ہنڈا سی ڈی 70 برآمد کرکے تھانہ گوگیرہ میں مقدمہ نمبر 755/22 درج رجسٹر کروایا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تلوار دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent