Ticker

6/recent/ticker-posts

خواب میں تلوار دیکھنے کی تعبیر

Interpretation of seeing a sword in a dream?

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تلاش کرنے کی تعبیر

تلوار بھاری ہوجانا : دیکھے کہ تلوار بھاری ہوگئی ہے اور وہ اس کو زمین پر کھیچنے لگا ہے تو دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا جس کی اس کو طاقت نہ ہوگی

تلوار پڑی ہوئی اٹھانا : دیکھے کہ تلوار پڑی ہوئی ہے اور اس نے اٹھا لی ہے تو وہ کسی حق کا مطالبہ کرئے گا جس کو پائے گا

  تلوار ٹوٹ جانا : جس نے دیکھا کہ اس کی تلوار کا درمیانی حصہ ٹوٹ گیا ہے تو یہ اس کی بیوی کی موت کی علامت ہے

تلوار دیکھنا : لڑکا یا لڑکی پیدا ہوگی اور دولت پائے گا

تلوار زنگ آلود دیکھنا : عورت فوت ہوگی باعث تکلیف ہے

تلوار سے مقابلہ کرنا : اللہ کے راستے میں تلوار زنی کے سبب شرف و مقام ملے گا

تلوار شیشے کی دیکھنا : اگر اس کی بیوی حاملہ ہے تو اس کا ایسا بیٹا ہوگا جو زندہ نہیں رہے گا

تلوار کا دستہ ٹوٹ جانا : اس کے باپ یا چچا کی موت کہ علامت ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ اس کی خالہ یا ماں کی موت کی علامت ہے

تلوار کا میان دیکھنا : خواب میں غلاف سے مراد عورت ہے اگر دیکھے کہ تلوار کا میان درمیان سے ٹوٹا ہے اور تلوار سلامت ہے دلیل ہے کہ فرزند سلامت پیدا ہوگا اور اس کی ماں مرے گی اور چھری کے میان کا بھی یہی حکم ہے

تلوار کمر میں پہننا : عورت خوبصورت پائے یا حکومت ملے گی عالی قدر ہوگا

تلوار گلے میں لٹکانا : بہت بڑی سلطنت ملے گی

تلوار مارنا : دیکھے کہ تلوار مار کر کسی چیز کے دو ٹکڑے کیے ہیں دلیل ہے کہ سب کے سامنے کوئی بات کرئے گا اور لوگ اس پر طعنہ ماریں گے

تلوار نگل جانا : دشمن کا مال کھائے گا

تلوار ننگی ہاتھ میں دیکھنا : دبدبہ رعب جلالیت والا ہوگا بہادر شہسوار ہوگا دشمن ختم ہوجائیں گے

یہ بھی پڑھیں : رحیم یارخان : بیوی کو اسلحہ کے زور پر ساتھ لے جانے کی کوشش تلخ کلامی پر باپ بیٹے کو موت کی گھاٹ اتارنے والے دونوں سفاک قاتل گرفتار


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent