Ticker

6/recent/ticker-posts

Rahim Yar Khan: The two brutal killers who killed the father and son for trying to take his wife at gunpoint were arrested

رحیم یارخان : بیوی کو اسلحہ کے زور پر ساتھ لے جانے کی کوشش تلخ کلامی پر باپ بیٹے کو موت کی گھاٹ اتارنے والے دونوں سفاک قاتل گرفتار

تھانہ رکن پور پولیس نے روٹھی بیوی کو اسلحہ کے زور پر ساتھ لے جانے کی کوشش میں تلخ کلامی پر باپ بیٹے کو موت کی گھاٹ اتارنے والے دونوں سفاک قاتلوں کو گرفتار کر لیا

رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے) 

تھانہ رکن پور پولیس نے روٹھی بیوی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش پر باپ بیٹے کو موت کی گاٹ اتارنے والے دو سفاک قاتلوں کو گرفتار کر لیا اسلحہ کے زور پر بیوی کو ساتھ لے جانے سے روکنے پر ملزمان نے باپ بیٹے کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا گرفتار ملزمان کا اعتراف جرم پولیس نے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تلاش کرنے کی تعبیر

تفصیل کے مطابق شفیق گوپانگ نامی نوجوان کی بیوی روٹھ کر اپنے چچا کے گھر مقیم تھی کہ کچھ روز قبل شفیق گوپانگ اور اس کے ایک ساتھی اختر گوپانگ اپنی بیوی (ع)کو لینے کے لیے اس کے چچا فقیر بخش کے گھر پہنچ گیا اور اسلحہ کے زور پر اپنی بیوی کو ساتھ لے جانے لگا تو وہ چلانے لگی جس پر اس کے چچا نے ملزم سے کہا کہ اس کے والدین کراچی گئے ہوئے ہیں ان کے آنے پر وہ اس کا تنازع حل کروا دے گا وہ (ع) کو چھوڑ دے جس پر باہمی تلخ کلامی ہوگئی جس پر ملزم شفیق نے اپنی بیوی کے چچا زاد تنویر پر فائرنگ کر دی جس پر تنویر کے والد فقیر بخش نے ملزم شفیق کو دبوچ لیا جس پر شفیق کو چھڑانے کی خاطر ملزم کے ساتھی اختر گوپانگ نے فقیر بخش پر فائرنگ کر دی جس پر باپ بیٹا کچھ دیر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے

Rahim Yar Khan: The two brutal killers who killed the father and son for trying to take his wife at gunpoint were arrested.

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ رکن پور رانا محمد عارف اور سب انسپکٹر ریاض نیازی و دیگر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ضابطہ کی کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ ڈی پی او اختر فاروق کو واقعہ کی بابت اطلاع دی جنہوں نے نوٹس لیتے ہوئے سرکل آفیسر صدر اور ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتاری یقینی بناتے ہوئے مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم دیا

گزشتہ روز ایس ڈی پی او صدر سرکل فیاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او رکن پور رانا محمد عارف اور ٹیم نے روائتی اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے باپ بیٹے کے سفاک دونوں قاتلوں ملزمان شفیق اور اختر گوپانگ کو گرفتار کر لیا جنہوں نے پولیس کے پاس ریمانڈ جسمانی کے دوران ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ہے پولیس حسب ضابطہ مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent