Ticker

6/recent/ticker-posts

Khanpur: An inter-district drug dealer woman was caught by the law

خانپور : بین الاضلاعی منشیات فروش خاتون قانون کی گرفت میں آگئی

خان پور ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) بدنام زمانہ بین الاضلاعی منشیات فروش و بلیک میلر گروہ کی سرغنہ خاتون قانون کی گرفت میں آگئی مخبری پر پولیس تھانہ سٹی خان پور نے ملزمہ صوفیہ صادق کو پل شمس آباد کے مقام پر گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی

شہری کی درخواست پر گھر بلا کر بلیک میل کرنے رقم سمیت دیگر قیمتی سامان ہتھیانے کا بھی مقدمہ درج پولیس تھانہ سٹی خان پور نے ملزمہ کو دو الگ الگ مقدمات میں گرفتار کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

تفصیلات کے مطابق تحصیل خان پور سے تعلق رکھنے والی بدنام زمانہ منشیات فروش اور بلیک میلر گروہ کی سرغنہ خاتون صوفیہ صادق نامی قانون کی گرفت میں آگئی

خانپور : بین الاضلاعی منشیات فروش خاتون قانون کی گرفت میں آگئی

پولیس تھانہ سٹی خان پور نے مخبرکی اطلاع پر ملزمہ صوفیہ صادق کو پل شمس آباد کے مقام سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1960 گرام چرس برآمد کرلی اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ملزمہ نے اس موقع پر پولیس کو اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ کوٹلہ خان لاڑ کے منشیات فروش اکمل دشتی سے منشیات لیکر فروخت کرتی ہے دوسری جانب پولیس تھانہ سٹی خان پور نے خان پور کے مقامی شہری کی جانب سے دی گئی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ صوفیہ صادق کے خلاف ایک اور مقدمے کا بھی اندراج کردیا

خانپور : بین الاضلاعی منشیات فروش خاتون قانون کی گرفت میں آگئی

جس میں متاثرہ شہری ایاز احمد ولد غلام یاسین قوم سومرہ سکنہ عباسیہ پل شہر خان پور نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا کہ وہ ماربل ٹائلز کا کام کرتا ہے اسے فون آیا کہ گھر پر کام کرانا ہے جب وہ مدینہ ٹاﺅن متعلقہ ایڈریس پر صوفیہ صادق کے گھر پہنچا تو اس نے متعدد نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ زود و کوب کیا اور زبردستی اپنے ساتھ ویڈیوز بنوائیں مجھ سے نقدی رقم سمیت جاز اکاﺅنٹ کی رقم اے ٹی ایم کارڈ موٹر سائیکل کی اصل رجسٹریشن بک اوریجنل شناختی کارڈ بھی سرقہ کرلئے شہری کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی خان پور نے مقدمہ نمبر 875/22 بجرم 382 ت پ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

خانپور : بین الاضلاعی منشیات فروش خاتون قانون کی گرفت میں آگئی

یہ بھی پڑھیں : خواب میں توبہ کرنے کی تعبیر

ذرائع کے مطابق ملزمہ صوفیہ صادق اس سے قبل بھی شریف شہریوں کو بلیک میل کرکے لوٹ مار کرنے کے واقعات میں ملوث ہے شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی خانپور جام اعجاز احمد کو خراج تحسین پیش کیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent