لاہور : دبئی پلٹ بیوہ خاتون کو چوروں نے لاکھوں روپے مالیت اور 52 تولے سونے سے محروم کردیا
لاہور ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن صائمہ عروج سے ) مغل پورہ کی رہائشی خاتون عذرا بیگم جو کہ 1974 سے دوبئی میں مقیم تھیں مگر اپنے شوہر کی علالت کے باعث پاکستان میں شفٹ ہوگئیں بعد ازاں اپنے شوہر کے انتقال کے بعد اپنے بیٹے کے پاس کینیڈا جانے کا فیصلہ کیا اگلے دن 11 بجے فلائٹ تھی مگر رات کو ہی چور جو بیگ کینیڈا جانے کے لیے تیار کیا تھا لے اڑے
متاثرہ خاتون کے مطابق وہ رات کو قریب 3 بجے سوئیں اس کے بعد جب وہ اٹھیں تو سامان موجود نہیں تھا
بیگ میں 52 تولے سونے کے زیورات 10 لاکھ روپیہ 25 ہزار درہم بہبودی آبادی کے 5 لاکھ کے سرٹیفکیٹ 4 عدد پاسپورٹ اور 600 ڈالر تھے چور کی بیگ کے ہمراہ سی سی ٹی وی میں ویڈیو ملی ہے اگر کوئی شناخت کر سکتا ہو تو نیچے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کرے چور کو پہچاننے یا پکڑوانے والے کو انعام دیا جائے گا اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا
0 Comments