Ticker

6/recent/ticker-posts

Multan: Due to lack of gas, innocent male and female students were forced to go to schools and madrasas without breakfast

ملتان : گیس غائب معصوم طلباء و طالبات بغیر ناشتہ کیے اسکول و مدارس جانے پر مجبور ہوگئے

ملتان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) گیس غائب معصوم طلباء و طالبات بغیر ناشتہ کیے اسکول و مدارس جانے پر مجبور ہوگئے لکڑی اور گیس سلنڈر غریب عوام کی قوت خرید سے باہر حکومت کے اعلان شدہ شیڈول ٹائم میں بھی گیس میسر نہیں گھریلو خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا، فوری نوٹس کا مطالبہ اندرون ملتان، اختر آباد کالونی، شاہ شمس روڈ اور گردونواح کی گنجان ترین آبادیوں میں سوئی گیس غائب معصوم طلباء وطالبات بغیر ناشتہ کیے اسکول و مدارس جانے پر مجبور ہوگئے

تفصیل کے مطابق اختر آباد کالونی شاہ شمس روڈ اور گردونواح کی گنجان ترین آبادیوں میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا گھروں میں لڑائی معمول بن گئی جس سے گھریلو خواتین شدید اذیت میں مبتلا ہوچکی ہیں

علاقہ مکینوں الحاج زاہد مقصود احمد قریشی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان، الحاج محمد اشرف قریشی رہنماء پاکستان مسلم لیگ فنکشنل، شیخ محمد شکیل سعید رہنماء پاکستان مسلم لیگ نون، محمد علی انصاری رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی، میاں وقاص فرید قریشی سنئیر نائب صدر اتحاد امن کمیٹی ضلع ملتان، مولانا ہدایت اللہ رحمانی جنرل سیکرٹری اتحاد امن کمیٹی ضلع ملتان، حافظ مطاہر قادری، خلیفہ عبدالقیوم قریشی، زیب رسول، محمد سلیم انصاری، شیخ محمد عبداللہ قریشی، شیخ محمد یوسف، محمد اکبر فریدی، محمد صابر فریدی، محمد حنیف انصاری، حافظ محمد حمزہ قریشی ،حافظ محمد بلال زاہد، شرجیل شاہ بخاری، عارف شاہ بخاری،سیف اللہ قریشی، عظمت اللہ قریشی، محمد جمیل انصاری، شیخ محمد نعمان، میاں اسد وقاص کا کہنا ہے کہ پوری گرمیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ رہی جبکہ سردی شروع ہوتے ہی گیس مکمل بند کردی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں توشک دیکھنے کی تعبیر

حکومت کے طے شدہ شیڈول ٹائم پر بھی اہل علاقہ کو گیس میسر نہیں اگر کبھی آتی بھی ہے تو پریشر بلکل سلو اور مدہم ہوتا ہے پہلے ہی غریب عوام کا مہنگائی کی وجہ سے جینا حرام ہوگیا ہے اب گیس بند ہونے سے مزید مشکلات اور اذیتوں میں اضافہ ہورہا ہے لکڑی اور گیس سلنڈر کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں عام غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہے متعلقہ حکام فوری نوٹس لے کر گیس سپلائی کو بحال کرائیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent