Ticker

6/recent/ticker-posts

Multan: Journalists and writers can play an important role in the development of any society, Islamic Writers Forum

ملتان : صحافی و لکھاری کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اسلامک رائٹرز فورم

ملتان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) صحافی و لکھاری کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اسلامک رائٹرز فورم کی اولین ترجیح ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا ہے اسلامک رائٹرز فورم ضلع ملتان کا ابتدائی تعارفی اجلاس درانی ہاوس بہاولپور بائی پاس میں زیر صدارت امان اللہ خان درانی ضلعی صدر اسلامک رائٹرز فورم ضلع ملتان کے منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا انیس الرحمن فاروقی نے منتظم کی

ملتان : صحافی و لکھاری کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اسلامک رائٹرز فورم

اجلاس کے مہمان خصوصی الحاج زاہد مقصود احمد قریشی صدراسلامک رائٹرز فورم صوبہ پنجاب نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک رائٹرز فورم پاکستان ملک عزیز میں اسلامی نظام کے نفاذ امت کی وحدت اور دینی قوتوں کے پارلیمانی کاز اور پالیسیوں کے دفاع کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی اور یہی اس کی اولین ترجیح ہوگی اسلامک رائٹرز فورم کے تمام ذمہ داران کے نزدیک صحافتی میدان میں اسلامی و اخلاقی قدروں کا لحاظ ہی مدنظر ہوگا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تیل دیکھنے کی تعبیر

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد صحافتی خدمات کی راہ پر گامزن رہنا بغیر کسی ڈر اور لالچ کے یہی اسلامک رائٹرز فورم پاکستان کا اصول ہے اسلامک رائٹرز فورم پاکستان صحافتی میدان میں پرعزم و سرگرم کالم نگار نوجوانوں کا ایک منفرد اور وسیع النظر فورم ہے

اجلاس میں اسلامک رائٹرز فورم ضلع ملتان کے سنیئر نائب صدر مولانا عبدالحمید نائب صدر اول مولانا قاری عبیدالرحمن مدنی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عرفان سیکرٹری اطلاعات معاذ ظفر لنگاہ نے بھی بیانات کیے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent