Ticker

6/recent/ticker-posts

Multan: National security agencies know well how to defend, Etihad Aman Committee Pakistan

ملتان : ملکی سلامتی کے ادارے دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، اتحاد امن کمیٹی پاکستان

ملتان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) پاک فوج اور ملکی سلامتی کے ادارے ملک عزیز کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ملک میں قیام امن کے لیے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء ملک وقوم کے ہیرو ہیں

ان خیالات کا اظہار اتحاد امن کمیٹی پاکستان ضلع ملتان کے صدر الحاج زاہد مقصود احمد قریشی، مولانا قاری ہدایت اللہ رحمانی، میاں وقاص فریداحمد قریشی، خلیفہ عبدالقیوم قریشی، حافظ مطاہر قادری، زیب رسول نے بنوں میں سیکورٹی ادارے کے اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے استحکام پاکستان کے لیے پاک فوج اور ملکی سیکورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے

اس وقت دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیےقومی یکجہتی ضروری ہے پاکستان کے تمام سیکورٹی ادارے بالخصوص پاک فوج ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور بقاء کی ضامن ہے پاک فوج ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے دہشتگردی کی موجودہ لہر کا فی الفور خاتمہ کرنا ہوگا اور دہشت گردوں کواپنی زمین استعمال کرنے سے سختی کے ساتھ روکنا ہوگا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں ٹاٹ دیکھنے کی تعبیر

ہم بنوں میں دہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شہید اہلکاروں کے درجات کہ بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاء گو ہیں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent