Ticker

6/recent/ticker-posts

Okara: Oath-taking ceremony of newly elected officials of City Press Club Okara (Registered).

اوکاڑہ : سٹی پریس کلب اوکاڑہ (رجسٹرڈ) کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

اوکاڑہ ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن جاوید راہی سے) سٹی پریس کلب اوکاڑہ (رجسٹرڈ) کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک حق نواز سنگلہ نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا مہمانان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد فرقان بلال، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مرزا ساجد بیگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالجبارگجر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حق نوازعلی، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چودھری امجد پرویز، سابق صدر بار مرزا ذوالفقار علی، صدر انجمن تاجران شیخ ریاض انور، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران عبدالوحید بھُلر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد خاں، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر چودھری محمد اشرف تھے

تقریب میں نومنتخب عہدیداران سٹی پریس کلب اوکاڑہ 2023 سے حلف مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک حق نواز سنگلہ نے لیا تقریب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ریٹائرڈ) محمد فرقان بلال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالجبارگجر، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مرزا ساجد بیگ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چودھری امجد پرویز، صدر انجمن تاجران شیخ ریاض انور، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی،جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابد حسین مغل، نو منتخب صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ مہرساجد علی، جنرل سیکرٹری رانا عبداللہ سرور،، سابق صدر محمد مظہر رشید چودھری، احتشام جمیل شامی و دیگر نے خطاب کیا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں ٹڈی دیکھنے کی تعبیر

اوکاڑہ : سٹی پریس کلب اوکاڑہ (رجسٹرڈ) کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

تقریب میں سینئر صحافیوں صابر مغل، ملک کامران سکندر، رائے امداد علی تبسم کھرل، ظہور احمد شاہین، اعجاز طاہر قادری سمیت صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، تاجر برادری نے شرکت کی بعد ازاں سٹی پریس کلب اوکاڑہ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے افسران کو بہتر کارکردگی پر ایوارڈ دیے گئے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent