Ticker

6/recent/ticker-posts

Okara: Those who clean their hands on Tosha Khana cannot bring revolution, Chaudhry Fayyaz Zafar

اوکاڑہ : توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کر نے والے انقلاب نہیں لا سکتے، چوہدری فیاض ظفر

اوکاڑہ ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن جاوید راہی سے ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء چوہدری فیاض ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کو بتانا چاہتے ہیں کہ توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کر نے والے انقلاب نہیں لا سکتے عمران خان خیبر پختوانخواہ اور پنجاب میں قائم حکومتوں کے وسائل کے بل بوتے پر اپنی جماعت کی آبیاری کر رہے ہیں جب عام انتخابات کا بگل بجے گا پی ٹی آئی والوں کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری فیاض ظفر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنی سیاست کا نہیں سوچا بلکہ ریاست کو بچانے کیلئے وفاق میں حکومت کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھائی عمران خان اور ان کے حواریوں کی تو کوشش ہے کہ پاکستان میں بھی سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو لیکن ان کی ساری منفی خواہشیں دم توڑجائیں گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف سے پروگرام کیلئے جو معاہدے کئے ان کی پاسداری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوا

اوکاڑہ : توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کر نے والے انقلاب نہیں لا سکتے، چوہدری فیاض ظفر

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تمیم کرنے کی تعبیر 

آئی ایم ایف سے کسی سیاسی جماعت کے نام پر نہیں بلکہ پاکستان کے نام پر معاہدہ ہوتا ہے اور ان شاءاللہ ہم عالمی اداروں سے کئے جانے والے معاہدوں کی نہ صرف پاسداری کریں گے بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent