رحیم یارخان : طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا قاری گرفتار
رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے ) تھانہ صدر پولیس نے مدرسہ میں طالب علم سے زیادتی کے ملزم قاری کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ درج حسب ضابطہ کاروائی جاری۔ تفصیل کے مطابق چک 52 این پی کے رہائشی انور چاچڑ نے ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یارخان چوہدری محمد یونس کو تحریری درخواست دی جس میں بیان کیا گیا کہ اس کا بیٹا بعمری 12/13 سالہ (م) کو مقامی مدرسہ میں حصول تعلیم کے لیے داخل کروا رکھا تھا جسے ہفتہ بعد گھر لاتے تھے اس مرتبہ جب بیٹے کو گھر لے کر پہنچا تو بچے نے روتے ہوئے بتایا کہ قاری سلیم لاڑ اس کے ساتھ بد فعلی کرتا ہے اور ڈراتا دھمکاتا تھا کہ بتانے پر اسے تشدد کا نشانہ بنائے گا
جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری کاروائی کی اور ڈی ایس پی فیاض الحق اور ایس ایچ او محمد یونس کی زیر نگرانی قاری سلیم لاڑ کا گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
🚨 میاں چنوں: 11 کے وی کے تار سے کرنٹ لگنے پر دو بچے جھلس گئے، ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا، دونوں بچے کزن ہیں، گاؤں 44 پندرہ ایل کا واقعہ 🚨 خانیوال: وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے تحت ڈی پی او محمد عابد کی مخدوم پور میں کھلی کچہری 🚨 رحیم یار خان: انٹی کرپشن کی کارروائی، ایس ایس ٹی ٹیچر سلمان 50 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار 🚨 رحیم یار خان امین گڑھ روڈ: خاتون کے قتل پر ڈی پی او عرفان علی سموں کا نوٹس، ملزم گرفتار، فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی 🚨
اہم خبر: پاکستان میں آج کی اہم خبروں اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔ملک بھر میں مختلف شعبوں سے متعلق اہم اعلانات سامنے آگئے۔تازہ ترین: قومی اور بین الاقوامی خبریں ایک ہی جگہ ملاحظہ کریں۔
0 Comments