Ticker

6/recent/ticker-posts

Wasib Ittihad Southern Punjab President Sardar Abdul Mujeeb Khan Viha Advocate High Court's mother attended the Quran recitation by people of different schools of thought, and special prayers were offered for the deceased

وسیب اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سردار عبدالمجیب خان ویہا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی والدہ کی قرآن خوانی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے ) وسیب اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سردار عبدالمجیب خان ویہا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی والدہ محترمہ جوکہ گزشتہ ماہ وفات پاگئی تھی ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں وسیب کے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی

اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ والدین ایک انمول تحفہ ہیں ان کی وفات کا خلاء تاحیات پُر نہیں ہو سکتا یہ دنیا میں ایسے رشتے ہیں جو دنیا و آخرت میں اپنی اولاد کی کامیابی کیلئے تادم مرگ دعائیں کرتے ہیں

وسیب اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سردار عبدالمجیب خان ویہا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی والدہ کی قرآن خوانی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں توتلا دیکھنے کی تعبیر

اللہ تعالیٰ ان کی بخشش فرمائے اورجن کے والدین حیات ہیں ان کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے (آمین) والدین انسان کی پہلی درس گاہ ہیں ہر انسان کی شخصیت میں ان کے والدین کا عکس موجود ہوتا ہے رانا بوٹا ضیاء ایڈووکیٹ‘ چوہدری خیام وڑائچ‘ جام عبدالمجید لاڑ ایڈووکیٹ‘ چوہدری احسان سلیم ایڈووکیٹ‘ رانا عبدالمصد کانجو ایڈووکیٹ‘ ملک سلمان ایڈووکیٹ‘ عامر ندیم ایڈووکیٹ‘ فرحان عامر ایڈووکیٹ‘ چوہدری حسن محمود ارائیں‘ علامہ امجد ضیاء نورانی‘ میاں فیض محمود‘ جام اخترحسین‘ تحسین بخاری‘ سردار فیاض لنگاہ ایڈووکیٹ‘ میاں ہمایوں ایڈووکیٹ‘ شکیل ترین خان ایڈووکیٹ‘ علی خان سدوزئی ایڈووکیٹ ودیگر موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent