Ticker

6/recent/ticker-posts

Jam MD Ganga Nazir Katpal and others will protest against sugar mills owners

شوگر ملز کے مالکان کے خلاف احتجاج کریں گے، جام ایم ڈی گانگا نذیر کٹپال و دیگر

رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے ) سرائیکی قوم پرستوں و زمینداروں حاجی نذیر احمد کٹپال، سردار مقصود احمد خان لغاری، حاجی صدیق احمد موہانہ، سید عامر مشہدی نے پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر و کالم نگار ایم ڈی گانگا کی عیادت کی اس دوران کسانوں کے مسائل اور گنے کے کاشتکاروں کو لگنے والی ڈکیتی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جام ایم ڈی گانگا اور حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ 20 سے 40 من تک شوگر ملز کی جانب سے فی ٹرالی گنے کے وزن میں ناجائز کٹوتی کسانون کے حق پر ڈاکہ ہے. گنے کی فصل پہلے ہی موسمی حالات اور مہنگی ترین کھادوں کی وجہ شدید متاثر ہوئی ہے فی ایکٹر پیداوار میں 300 من تک کمی سامنے آئی ہے شوگر ملز مالکان خدا کا خوف کریں اپنی شوگر ملز کی انتظامیہ کو ڈاکہ و بدمعاشی سے روکیں بصورت دیگر کسان شوگر ملز کے مرکزی گیٹوں کے سامنے شوگر ملز کے مالکان کے خلاف احتجاج کریں گے اور اُن کے پتلے جلائیں گے ڈپٹی کمشنرز نے معاشی ڈاکہ زنوں کے خلاف ایکشن نہ لیا تو ان کے دفاتر کے سامنے دھرنے دیئے جائیں گے

کسان اتحاد یوتھ کے رہنما جام راشد مجنوں گانگا نے کہا کہ فی شوگر ملز روزانہ پانچ پانچ کروڑ کی چوری اور ڈکیتی کر رہی ہے کسانوں سے جھنگ 59 اور دیگر وراٹیز کی بروکرز کے ذریعے کم ریٹوں پر خریداری لوٹ مار کی ایک علحیدہ کہانی ہے مقصود خان لغاری سید عامر مشہدی، حاجی صدیق موہانہ احسان خان چنگوانی نے کہا کہ خود کسانوں کی خاموشی بھی اپنے آپ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی اور جرم ہے یہی وجہ ہے کہ شوگر مافیا دونوں ہاتھوں سے بے خوف و خطر لوٹ رہا ہے مصلحتوں کو بالائے رکھتے ہوئےکسانوں کو اب معاشی ڈکیتوں کے خلاف باہر نکل کر احتجاج کرنا چاہئیے جیسے پکی پکائی روٹی کتا یا کوا جھپٹ چھین کر لے جاتا ہے ایسے ہی شوگر مافیا کسانوں سے ان کی سال بھر کی محنت سے تیار کی گئی فصل کا کچھ حصہ چھین رہا ہے وزن میں ناجائز، کٹوتیاں کرنے والے شوگر ملز کے سامنے مالکان کی تصویروں والے پُتلے اٹھا کر احتجاج ضروری ہوگیا ہے اگر جرات مند کسان رہنما جام ایم ڈی گانگا سخت بیمار نہ ہوتے تو یہ جہاد کب کا شروع ہو چکا ہوتا الیکشن کی آمد آمد کی وجہ سیاست دان شوگر ملز مالکان نے لوٹ مار زیادہ کروا رکھی ہے مگر وہ مدینے میں دستر خوان لگانے اور دبئی والے تو الیکشن نہیں لڑتے انہیں کیا ہوگیا ہے

شوگر ملز کے مالکان کے خلاف احتجاج کریں گے، جام ایم ڈی گانگا نذیر کٹپال و دیگر

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ یکے بعد دیگرے میرے دو آپریشن ہوئے ہیں بیماری نے مجھے جسمانی طور پر کمزور کیا ہے لیکن ہمارے حوصلے اور جذبہ پہلے کی طرح جواں ہے دراصل ڈاکٹروں نے زیادہ دوڑ دھوپ سے سختی کے ساتھ روک رکھا ہے کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے کسان بھائی اور برادر کسان تنظیمیں مل کر باہر نکلیں انشاءاللہ میں بھی احتجاج میں ان کے ساتھ دری بچا کر بستر لگا کر بیٹھوں گا ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان شوگر ملز کی لوٹ مار کا فوری ایکشن لیں ورنہ ہمیں اپنے دفتر یا کے ایل پی روڈ پر دھرنے میں پائیں گے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں جامن دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent