Ticker

6/recent/ticker-posts

Zahid Maqsood Qureshi said if the bill for life imprisonment is passed for insulting the Ahl al-Bayt-e-Azam and the Mothers of the Faithful, sectarianism will decrease.

اہل بیت عظام و امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کا بل منظور ہونے سے فرقہ واریت میں کمی آئے گی، زاہد مقصود قریشی

ملتان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) صحابہ کرام اہل بیت عظام اور امہات المومنین رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین کی توہین پر عمر قید کا بل منظور ہونے سے ملک میں فرقہ واریت میں کمی آے گی ناموس صحابہ واہل بیت اور امہات المومنین ہر مسلمان کے ایمان کا جزو ہے یہ بل ناگریز تھا اس کارخیر میں شامل سبھی حضرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری الحاج زاہد مقصود احمد قریشی نے قومی اسمبلی میں صحابہ کرام اہل بیت عظام اور امہات المومنین رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی توہین پر سزا عمر قید کا بل منظور ہونے پر اپنے اخباری بیان میں کیا

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سمیت پورے ایوان کو اس سنہرے اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں دین اسلام اور مقدسات اسلام کے خلاف سازشیں ہوتی رہتی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ شرانگیزی اور شدت پسندی کے اس دروازے کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا جائے تاکہ ہماری آئندہ نسلیں محفوظ رہ سکیں اور ہمارا مستقبل پرامن ہوسکے حضرات انبیاء کرام علیہم السلام صحابہ کرام اہل بیت عظام ازواج مطہرات اور خلفائے راشدین رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین کی عزت و ناموس ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد اور محبت اور عقیدت کااظہار اس کے دینی واجبات میں شامل ہے اس لیے اس بل پر مسلمانوں کے ہر طبقہ فکر کی طرف سے خوشی کااظہار فطری امر ہے تمام مکاتب فکر کے سنجیدہ اکابرین اور علماء کرام نےہمیشہ حضرات انبیاء کرام علیہم السلام صحابہ کرام و اہلبیت عظام کی حرمت وتقدس پر ہمیشہ مثبت افکار و جذبات کا اظہار کیا ہے

جمعیت علماء اسلام شر پسند عناصر کو خبردار کرنا ضروری سمجھتی ہے کہ آئندہ توہین کرنے والوں کی منفی سرگرمیوں کو کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کیا جائے گا اور مقدس ہستیوں کے تقدس و حرمت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں گستاخیوں کے واقعات ملک میں فسادات و انتشار اور بدامنی کا سبب بنتے ہیں اس لیے اس کی قانونی بنیادوں پر روک تھام ازحد ضروری تھی اس اہم ترین ذمہ داری کو نبھانے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈپٹی اسپیکر تمام اراکین قومی اسمبلی جس جس نے جس جس سطح پر جو بھی کردار ادا کیا سب کے سب خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ انہوں نے متفقہ طور پر یہ اہم ترین بل پاس کیا اس بل کے منظور ہونے سے فرقہ واریت میں کمی آئے گی اور شدت پسندی کا بھی سدباب ہوگا ملک میں جو شدت پسندی والی سوچ وفکر ہے اس کا بھی خاتمہ ہوگا اور ہمارا ملک امن و سکون کا گہوارہ بنے گا جب ہم مقدس ہستیوں کااحترام کریں گے توملکی حالات میں بھی اللہ کی مدد شامل حال ہوگی

یہ بھی پڑھیں : خواب میں جالا مکڑی کا دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent