Ticker

6/recent/ticker-posts

Zahid Maqsood Qureshi strongly condemns the desecration of the Holy Quran in Sweden

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، زاہد مقصود قریشی

ملتان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مسلمان دنیا کے تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری الحاج زاہد مقصود احمد قریشی نے سویڈن میں ترکی سفارتخانے کے باہر قرآن مجید کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کے خلاف اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے اور ہر مسلمان تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتا ہے عالمی برادری کو اسلامو فوبیا عدم برداشت اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد پر اکسانے کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ کوئی بھی مقدسات کی توہین کی جرات نہ کرسکے اس طرح کے متشدد اور اشتعال انگیز عمل سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات اور مذہبی حساسیت کو شدید ٹھیس پہنچی ہے عالمی برادری اور سویڈن حکمران اس مذموم واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر دنیا بھر کے مسلمان شدید ردعمل دیں گے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں جبرائیل علیہ السلام دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent