Ticker

6/recent/ticker-posts

The first priority of the government is to promote the industry as much as possible, Provincial Minister SM Tanveer

حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے،صوبائی وزیر ایس ایم تنویر

اوکاڑہ ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن جاوید راہی سے ) صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز کامرس انویسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ ایس ایم تنویر نے اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اوکاڑہ کا سرکاری دورہ کیا

اس موقع پر چوہدری نوید صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اوکاڑہ، سابق صدر چوہدری خلیل الرحمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالجبار گجر، چوہدری فیاض الحق، چوہدری محمد ارشد، چوہدری حبیب الحق سینئر ممبرز اوکاڑہ چیمبر آف کامرس، ڈسٹرکٹ آفیسر (انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میرز) اوکاڑہ خالد جاوید بھٹی اور دیگر ممبران چیمبر نے صوبائی وزیر کا پر جوش استقبال کیا صوبائی وزیر نے وہاں پر موجود انڈسٹریلسٹ کے مسائل سنے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی

صدر اوکاڑہ چیمبر آف کامرس نے مطالبہ کیا کہ اوکاڑہ میں چیمبر آف کامرس کے دفتر کی تعمیر کے لیے سرکاری جگہ فراہم کی جائے تاکہ باضابطہ طور پر دفتر بنایا جاسکے اور مزید احسن طریقے سے دفتری امور سرانجام دیے جاسکیں مزید یہ کہ ضلع اوکاڑہ میں انڈسٹریل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے

صوبائی وزیر کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے انڈسٹریز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سلسلہ میں ہم اپنی تمام تر توانیاں بروئے کار لائیں گے اور انڈسٹری کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارا ملک بھی ترقی کرسکے

یہ بھی پڑھیں : واٹر مارک کے بغیر والا سوفٹ وئیر ڈاون لوڈ کریں


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent