Ticker

6/recent/ticker-posts

Rukanpur: Cheap flour became a source of employment for government officials and started gambling in lakhs

 رکن پور : سستا آٹا سرکاری افسر کے لیے روزگار کا ذریعہ بن گیا لاکھوں میں کھیلنے لگا

رکن پور( نیشن آف پاکستان نیوز ) غریب عوام کا سستا آٹا فوڈ انسپکٹر کی کمائی کا ذریعہ بن گیا سستا آٹا ہوٹلوں دکانوں پر فروخت کرکے ہزاروں روپے کی دیہاڑی لگائی جانے لگی فوڈ انسپکٹر اپنی برادری اور من پسند ایجنٹوں کو نوازنے لگا غریب عوام آٹے کے حصول کے لیے بدستور خوار چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری نوٹس کی اپیل فوڈ انسپکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

تفصیل کے مطابق رکن پور اور درجنوں نواحی علاقوں کے مکینوں کو سستے سرکاری آٹے کی فراہمی کے لیے رکن پور میں قائم کیے گئے سرکاری آٹا پوائنٹ فوڈ انسپکٹر کی کمائی کا ذریعہ بن چکا ہے رکن پور کے پوائنٹ پر گورنمنٹ کی جانب سے پانچ سو تھیلے آٹا تقسیم کیے جانے کی منظوری ہے لیکن رکن پور کے پوائنٹ پر آٹے کی طلب اس سے بھی زیادہ ہے فوڈ انسپکٹر کی جانب سے رکن پور کے عوام کےلیے فراہم کیا جانے والا سستا آٹا ہوٹلوں دکانوں پر فروخت کیا جانے لگا ہے فوڈ انسپکٹر سستا آٹا غیر قانونی طور پر ہوٹلوں دکانوں پر فروخت کرکے ہزاروں روپے کی دیہاڑی لگانے میں مصروف ہے

یہ بھی پڑھیں : دیپالپور : آٹے کا شدید بحران مرد و زن آٹے کی تھیلی کے لیے ذلیل و خوار

فوڈ انسپکٹر نے غریب عوام کا سستا آٹا فروخت کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر ایجنٹ رکھ لیے ہیں جن کے ذریعے وہ ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو آٹا فروخت کرنے میں مصروف ہے غریب عوام کےلیے فراہم کیا جانے والا سستا آٹا ہوٹلوں دکانوں پر فروخت ہونے سے غریب عوام آٹے کے حصول کے لیے در بدر خوار ہونے لگے ہیں اہلیان علاقہ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ فوڈ انسپکٹر اور اسکے ایجنٹوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent