Ticker

6/recent/ticker-posts

The people themselves have been made puppets by the mafias, Abdul Jalil Bandisha, Jam MD Ganga

عوام خود مافیاز کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے،عبدالجلیل بندیشہ،جام ایم ڈی گانگا

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے) مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی رحیم یارخان کی معروف کارباری، سیاسی و سماجی شخصیت عبدالجلیل بندیشہ نے جام ہاؤس گانگا نگر جاکر پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا کی عیادت کی جن کے یکے بعد دیگر دو بڑے آپریشن ہوئے ہیں اس موقع پر سیاسی حالات، مہنگائی کی اندھی چکی میں پستے عوام کی حالت زار اور کسانوں کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو بھی کی گئی

عبدالجلیل بندیشہ نے کہا کہ کسان اورعوام بکھرے ہوئے ہیں جبکہ انہیں لوٹنے والے حرام خور مافیاز متحد ہیں ظلم تو یہ ہے کہ عوام کی اکثریت خود مافیاز کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے. استحصال کرنے والے غاصب گروہوں کے گریبان پکڑنے کی بجائے الٹا انہیں کندھے پر اٹھا کر زندہ باد کے نعرے لگاتی عوام کے حالات کیسے بدلیں آٹا و گندم کی سمگلنگ اور  کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے کون لوگ ہیں مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال کے رکھ دیا ہے کرپشن بے لگام اس لیے ہے کہ اسے کنٹرول کرنے والے اندر سے ملے ہوئے ہیں

محکمہ زراعت اور کھاد مافیاز، محکمہ فوڈ اور فلورملز مافیا باہمی ملی بھگت سے قومی خزانے اور عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں کھاد ہو یا گندم ہر جگہ گودام بھرے ہوئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انتظامیہ کسی بھی مافیا کے خلاف سختی کرنے کا سوچتی اور آغاز کرتی ہے تو ہڑتال کی کالیں آجاتی ہیں شوگر ملز کی بدمعاشی ڈاکہ زنی کو روکنے کا کامیاب علاج گنے کی کاشت کم کرنے میں ہی ہے

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ اس سال شوگر ملز نے کسانوں کو ڈنکے کی چوٹ پر ریکارڈ لوٹا ہے.میاں برادران کی حکومت کا سابقہ ریکارڈ بھی ایسے ہی ہے کسان بھائی حکمرانوں سے خدا ترسی کی اپیلیں کرنے کی بجائے گنے کی کم از کم 30 فیصد کاشت کم کریں

پنجاب حکومت گندم کی سرکاری قیمت سندھ کے برابر 4000 روپے کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے کسانوں میں پائے جانے والے شدید اضطراب کو ختم کرے. اس موقع پر محمد پور گانگا کے زمیندار و مینگو گروؤرز جام مشتاق احمد گانگا، جام راشد مجنوں گانگا، اسد امین گانگا و دیگر بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں : ایمیزون سے وابستہ افراد کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent