The mystic speech of the Sufis is the hallmark of our family, singer Ahmed Raza Moon
رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز محمد خرم لغاری سے ) تمغہِ ریاست کے حامل سرائیکی گلوکار حسین بخش خان ڈاڈھی کے پوتے گلوکار احمد رضا مون نے جام ایم ڈی گانگا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کی اکثریت کو فنِ موسیقی کا پورا علم ہی نہیں ہے وہ مخصوص پٹڑی پر ٹرین کی طرح چل رہے ہیں فنِ موسیقی ایک سمندر ہے اور سمندر میں غوطہ زنی ہر کسی کے بس کا روگ نہیں ہے کلاسیکل، نیم کلاسیکل گائیگی اور صوفیاء کرام کا عارفانہ کلام ہمارے گھرانے کی پہچان ہے
خواجہ فریدؒ کا کلام اور ہمارا گھرانہ لازم و ملزوم ہیں عارفانہ کلام انسان کے اندر کو جھنجھوڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ سکون و راحت کی ایک ایسی کیفیت میں پہنچ جاتا ہے جسے لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے چھمک چھلو گیتوں سے چھمک چھلو تو مل سکتی ہے راحت و سکون نہیں ملتا
ایک سوال کے جواب میں احمد رضا مون نے کہا کہ یہ میری کمزوری ہے یا کچھ اور کہوں میں وقتی شہرت اور فنِ موسیقی کے درمیان کمپرومائز نہیں کر سکا
0 Comments