Scale 9 affected midwives thank columnist Jam MD Ganga for writing special column on Sheikh Zayed Hospital's midwife's plea and SM's attitude?
رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز محمد خرم لغاری سے) گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا نے عیادت کے لیے آنے والی شیخ زید ہسپتال کی مڈ وائفز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیل 9 شیخ زید ہسپتال کی مڈ وائفز کا حق ہے انہیں انصاف ضرور ملے گا جب صوبے بھر کے دیگر اضلاع اور ہسپتال میں ایک ہی حکم نامے کے تحت ترقی پانے والی مڈوائفز بدستور سکیل 9 میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں تو پھر صرف شیخ زید ہسپتال کی مڈوائفز پر سکیل 4 میں جبری واپسی کی تلوار کیوں چلائی گئی ہے مجھے امید ہے کہ سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ضرور اس مسئلہ کا نوٹس لیں گے مجھے امید ہے کہ شیخ زید ہسپتال کا بورڈ آف منیجمنٹ ضرور اس مسئلے کا مثبت حل نکالے گا
شعبہ آنکالوجی میں کیموتھراپی کے دوران جام ایم ڈی گانگا سے عیادت کے لیے آنے والی مڈ وائفز نسرین اختر، زبیدہ رفیق، صفیہ تبسم، نادیہ باغ علی، شازیہ اختر گلشان مشتاق، شبانہ پروین، رخسانہ بتول،صفیہ بانو، عقیلہ قیصر، ناہید مالک فرزانہ کلر، بشری فرحت، کرن پطرس نے کہا کہ انہوں نے حصول انصاف کے لیے ہائیکورٹ بہاول پور بینچ میں رٹ پیٹیشن بھی دائر کر رکھی ہے سٹے آرڈر کے باوجود ہسپتال کی انتظامیہ ہمیں ابھی ہمارا حق نہیں دے رہی ہمارا کنٹریکٹ ہر سال تجدید ہوتا ہے انتظامیہ کو چاہئیے کہ ہمیں سکیل9 میں بحال کرکے تنخواہیں و دیگر مراعات دی جائیں ہم بھی وطن عزیز پاکستان اور صوبہ پنجاب کے ایک ہسپتال کی ملازم ہیں پھر صرف ہمارے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کیوں کی گئی ہے ہم انصاف نہ ملنے تک چُپ نہیں بیٹھیں گی متاثرہ مڈ وائفز کی ہسپتال میں خدمات کی مدت 13سال سے لیکر 19سال سے زائد ہو چکی ہے "شیخ زاید ہسپتال کی مڈ وائف کی فریاد اور ایس ایم کا رویہ" خصوصی کالم لکھنے پر سکیل 9 کی متاثرہ مڈ وائفز نے کالم رائٹر جام ایم ڈی گانگا کا شکریہ ادا کیا اور ان جلد صحت یابی کے لیے دعائیں دیں
0 Comments