لیموں کی چائے بنانے کی ترکیب (نمبو کی چائے بنانے کی ترکیب)
لیموں کی چائے بنانے کے لیے ہم ادرک، کالی مرچ اور الائچی کو پیس لیں گے اس سے چائے بہت لذیذ ہوجاتی ہے
اب ہم چائے بنانے کے لیے ایک برتن لیں گے اور اس میں پانی ڈالیں گے۔ پانی ڈالنے کے بعد اس میں چائے کی پتی ڈالیں گے اس میں چائے کی پتی کا استعمال کفایت شعاری سے کرنا چاہیے
چائے کے ساتھ اس میں چینی بھی ڈالیں گے آپ اپنے ذائقے کے مطابق چینی استعمال کر سکتے ہیں اور اگر آپ کے پاس چینی نہیں ہے تو آپ چینی کو چھوڑ سکتے ہیں۔
چینی ڈالنے کے بعد ہم اس میں پسا ہوا مصالحہ ڈالیں گے مصالحہ ڈالنے کے بعد ہم اسے دو منٹ تک ابالیں گے اور پھر چھان کر ایک کپ میں ڈال دیں گے۔
اسے کپ میں ڈالنے کے بعد ہم اس میں لیموں کا رس ڈالیں گے ہماری لیمن ٹی تیار ہے اگر آپ کو دودھ کی چائے پسند نہیں ہے تو آپ اسے آزما سکتے ہیں۔
0 Comments